ایف پی سی سی آئی اور سارک چیمبر کی وزیر اعظم عمران خان کو اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے پر مبارکباد

ہفتہ 6 مارچ 2021 13:34

ایف پی سی سی آئی اور سارک چیمبر کی وزیر اعظم عمران خان کو اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے پر مبارکباد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مارچ2021ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے وزیر اعظم عمران خان کو اپوزیشن کے پروپیگنڈے کو ختم کرنے کیلئے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے۔ ہفتہ کو ایک مشترکہ بیان میں صدر سارک چیمبر افتخار علی ملک اور نائب صدر ایف پی سی سی آئی راجہ محمد انور نے کہا کہ پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور پائیدار معاشی نمو کے لئے سیاسی استحکام انتہائی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوورونا وبا کے تناظر میں وقت کے اس اہم موڑ پر پاکستان کسی سیاسی عدم استحکام یا محاذ آئی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے وزیر اعظم سے اپیل کی کہ وہ اپنے پارٹی کے منشور اور ملک کی معاشی نمو پر توجہ دیں اور پاکستانی عوام کی امنگوں پر پورا اتریں جن کے ووٹ سے وہ اقتدار میں آئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کو اس وقت پرامن ماحول ، کاروبار دوست اور برآمدات پر مبنی پالیسیوں اور قومی معیشت کو مستحکم بنانے کے لئے منصفانہ و قابل فہم معاشی پالیسیوںکی ضرورت ہے۔

افتخار علی ملک نے کہا کہ اب وقت بدل گیا ہے کیونکہ اب بااثر ممالک اپنا تسلط برقرار رکھنے کے لئے معاشی جنگ پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں اور معاشی تباہی کے ہتھیار کے ذریعے غریب ممالک کی معیشت کو اپنے ناپاک عزائم کے حصول کے لئے استعمال کررہے ہیں۔ پاکستان کی معیشت اتنی مضبوط نہیں کہ وہ اس معاشی دہشت گردی کا مقابلہ کرسکے۔ راجہ محمد انور نے کہا کہ پاکستان میں زبردست صلاحیت موجود ہے کیونکہ ہمارے پاس معاشی ٹیلنٹ بہت زیادہ ہے۔ ہمیں صرف حکومتی پالیسیوں میں مستقل مزاجی اور آگے بڑھنے کے لئے واضح روڈ میپ کی ضرورت ہے۔ مستحکم معیشت مستحکم سیاسی حکومت کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب