کراچی اسٹاک ایکس چینج میں مندی ، سرمایہ کاری مالیت میں64ارب9 کروڑ روپے سے زائدکی کمی،مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس246.43پوائنٹس کمی سے 28383.20پوائنس پر بند ہوا

منگل 6 مئی 2014 22:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6مئی۔2014ء) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسری روزمنگل کومندی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 28500,28600اور28400کی نفسیاتی حدوں سے بیک وقت گرگیا ۔ سرمایہ کاری مالیت میں64ارب9 کروڑ روپے سے زائدکی کمی ، کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت25.98فیصد کم جبکہ68.98فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔فروخت کے دباوٴ ،پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا ۔

ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس28339پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا تاہم بعد ازاں حکومتی مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہاوٴسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے سیمنٹ اوربینکنگ سیکٹر میں خریداری کے باعث مارکیٹ میں ریکوری آئی اور کے ایس ای 100انڈیکس ایک مرتبہ 28600کی نفسیاتی حد عبور کرگیا ۔

(جاری ہے)

تاہم اتار چڑھاوٴ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا ۔

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس246.43پوائنٹس کمی سے 28383.20پوائنس پر بند ہوا ۔مجموعی طور پر345کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے86 کمپنیوں حصص کے بھاوٴ میں اضافہ،238کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں کمی جبکہ21کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں64ارب 9کروڑ25لاکھ18 ہزار412 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر68کھرب2ارب 22کروڑ30لاکھ 84ہزار87روپے ہوگئی ۔

منگل کو کاروباری سرگرمیاں13کروڑ47لاکھ 20ہزار450شیئرز رہیں جوپیر کے مقابلے میں4کروڑ72لاکھ97 ہزار80شیئرزکم ہیں ۔قیمتوں کے اتار چڑھاوٴ کے حساب سے رفحان میظ کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت185.00روپے اضافے سے10484.99روپے،باٹا پاک کے حصص کی قیمت49.00روپے اضافے سے3444.00روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی وائتھ پاک لمیٹڈ کے حصص میں ریکارڈ کی گئی جس کے حصص کی قیمت100.00روپے کمی سے4000.00روپے جبکہ صنوفائی ایونٹس کے حصص کی قیمت42.75روپے کمی سے812.25روپے پر بند ہوئی ۔

منگل کو سمٹ بینک کی سرگرمیاں1کروڑ33لاکھ49ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں جس کے شیئرز کی قیمت3پیسے کمی سے4.38روپے اورسونیری بینک کی سرگرمیاں 1 کروڑ68لاکھ7ہزار500شیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جس کے شیئرز کی قیمت40پیسے اضافے سے 14.25روپے ہوگئی ۔کے ایس ای 30انڈیکس163.31پوائنٹس کمی سے19770.58پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس310.90پوائنٹس کمی سے45219.01جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس200.70پوائنٹس اضافے سے 21224.84پوائنٹس پر بند ہوا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ