ڈپٹی کمشنرز نے چینی فروخت کرنے کیلئے لائسنس فارم جاری کردیا

ڈپٹی کمشنرز نے چینی فروخت کرنے کیلئے لائسنس فارم جاری کردیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2021ء)چینی کی ذخیرہ اندوزی نہیں کرنے دی جائے گی،ڈپٹی کمشنرزنے چینی فروخت کرنے کیلئے لائسنس فارم جاری کردیا۔منافع خوروں اور زخیرہ اندوزوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا،کراچی انتظامیہ نے چینی کیہول سیلرز سے خریداری سے قبل فارم طلب کرلیاہے۔

(جاری ہے)

ہول سیلرز کو چینی کی فروخت سے قبل خودکو رجسٹرڈکراناہوگا،فارمیں نام،پتہ،گودام کا سائز،ذخیرہ نیشنل ٹیکس نمبرکی تفصیلات اورچینی فروخت کی مقدارکاذکربھی کرناہوگا،یہ بھی بتاناہوگاکہ کتنے عرصے سے چینی کا کام کررہے ہیں۔

ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالرئوف کے مطابق لائسنس فارم کے اندراج سے بچنے کیلئے متعدد دکانداروں نے دکانیں بند کردی ہیں۔جوڑیا بازار میں چینی کی فروخت میں25فیصد کمی ہوگئی،عام دنوں میں چینی کی طلب 50ہزار ٹن ماہانہ ہے لیکن رمضان المبارک میں چینی طلب 75ہزار ٹن تک بڑھ جاتی ہے۔

Your Thoughts and Comments