کورنگی میں نئے مالی سال2014-15کیلئے 2ارب 30کروڑ 53لاکھ 80ہزار روپے کا بجٹ پیش کر دیا گیا

جمعہ 27 جون 2014 20:02

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7 2جون 2014ء) ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی کورنگی عمران اسلم نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال 2014-15کا بجٹ ضلع کورنگی کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، علاقہ معززین ، سیاسی و سماجی شخصیات کی تجاویز کی روشنی میں تیار کیا گیا ہے۔جس میں ترقیاتی اخراجات میں اضافے کے لئے غیر ترقیاتی اخراجات میں کا فی حد تک کمی کر دی گئی ہے اور مجموعی بجٹ کا صرف17% contegencyکی مد میں رکھا گیا ہے ۔

جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ضلع کورنگی انتظامیہ اور اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اپنے عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کو تیار ہیں۔کیوں کہ ضلع کورنگی (سابقہ لانڈھی ، کورنگی ، شاہ فیصل ٹاوٴن )پر مشتمل ہے۔رقبے کے لحاظ سے وسیع اور شہر کے مضافات میں ہونے کی وجہ سے اس کے مسائل بھی بہت ہیں۔

(جاری ہے)

لیکن پھر بھی محدود وسائل میں رہتے ہوئے بھی کاموں کی انجام دہی کو یقینی بنایا جاتا رہا ہے اورآئندہ بھی کیا جاتا رہے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کمشنر کورنگی مسرور میمن ، سپرنٹنڈنٹ انجینئر پریم چند ، فنانس آفیسر خان ملک ، بجٹ آفیسر ابصار احمد ، فوکل پرسنز اسلم پرویز(شاہ فیصل) ، مبین صدیقی(کورنگی)،ارشاد احمد (ڈائریکٹر کونسل) کے ہمراہ بجٹ میزانیہ برائے 2014-15پیش کرنے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ضلع کورنگی میں موجودہ مالی سال میں 2ارب 30کروڑ 53لاکھ 80ہزار روپے کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

جس میں 88ہزار 2سو89روپے کی بچت بھی کی گئی ہے۔آمدنی کا جو تخمینہ لگایا گیا ہے وہ کچھ اس طرح سے ہے# OZTکی مد میں 1ارب 42کروڑ65لاکھ روپے #پراپرٹی ٹیکس کی مد میں 19کروڑروپے#بقایا جات کی مد میں36کروڑ19لاکھ30ہزارروپے#اپنے زرائع سے آمدن 32کروڑ69لاکھ 50ہزار روپے# مجموعی آمدنی 2ارب 30کروڑ53لاکھ 80ہزار روپے ہے۔غیر ترقیاتی اخراجات کی مد میں 1ارب67کروڑ50لاکھ 61ہزار711روپے جس میں #اسٹیبلشمنٹ 1ارب 7کروڑ39لاکھ 12ہزار 711روپے (41%) #مصارف سائر(contegency) 46کروڑ42لاکھ 36ہزار(17%) #تعمیر و مرمت و دیکھ بھال 13کروڑ69لاکھ 13ہزار۔

# ترقیاتی اخراجات63کروڑ 3لاکھ 18ہزار2سو 89روپے(24%) # اسٹروم واٹر ڈرین نالے 3کروڑ51لاکھ روپے# سڑکیں گلیاں فٹ پاتھ 21کروڑ69لاکھ 50ہزارروپے #اسٹریٹ لائٹس 6کروڑ95لاکھ روپے# پارکس 4کروڑ5لاکھ10ہزار روپے#بلڈنگ 2کروڑ 70لاکھ روپے # ڈسٹ بن 50لاکھ روپے #جاری ترقیاتی کام /بقایا جات 18 کروڑ61لاکھ روپے # ڈیپازٹ ورک 1کروڑ 7لاکھ 60ہزار روپے # دیگر متفرق ترقیاتی کام 3کروڑ 83لاکھ روپے ہیں۔

عمران اسلم نے اس موقع پر مزید کہا کہ ہم گلیوں اور محلوں کی سطح پر صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے ، روشنی کے انتظامات کی بہتری کے لئے اسٹریٹ لائٹس کی درستگی سمیت دیگر بلدیاتی مسائل کو حل کرنے کے ساتھ اپنے ضلع کے نوجوانوں کو صحت مند تفریحی سہولیات کی فراہمی کے لئے پارکس ، پلے گراوٴنڈز اور گرین بیلٹس کی تعمیر و مرمت اور تزئین و آرائش کو یقینی بنا رہے ہیں۔جب کہ آئندہ سال کے بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں 10%اضافے کو بھی شامل کیا گیا ہے اس کے علاوہ اس مالی سال میں ملازمین کی ہیلتھ انشورنس پالیسی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کےلئے متوازن ٹیکس نظام اور ریگولیٹری اقدامات کو آسان بنایا جائے، معاشی ..

پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کےلئے متوازن ٹیکس نظام اور ریگولیٹری اقدامات کو آسان بنایا جائے، معاشی ..

یکم مئی: بینکس ،مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے

یکم مئی: بینکس ،مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے

حکومت مزدوروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے اورلیبرقوانین پرسختی سے عمل کروائی: چیئرمین ..

حکومت مزدوروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے اورلیبرقوانین پرسختی سے عمل کروائی: چیئرمین ..

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن

آئی سی سی آئی کو پوری تاجر برادری کا اعتماد حاصل ہے،  اجمل بلوچ

آئی سی سی آئی کو پوری تاجر برادری کا اعتماد حاصل ہے، اجمل بلوچ

تعلیم کے بغیر قوموں کی ترقی اور خوشحالی ناممکن ہے، سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈز اینڈ سمال ..

تعلیم کے بغیر قوموں کی ترقی اور خوشحالی ناممکن ہے، سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈز اینڈ سمال ..

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ  سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر  کی  ..

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر کی ..