آئی ایم ایف نے پاکستان کو قرضے کی اگلی قسط جاری کرنے کیلئے نیپرابورڈمیں خالی اسامیاں پْر کرنے سمیت 4نئی شرائط عائد کردیں، یو بی ایل، پی پی ایل کے حکومتی شیئرز کی سٹاک مارکیٹ کے ذریعے نجکاری آئی ایم ایف کی شرط پوری کرنے کیلئے کی گئی‘رپورٹ

اتوار 13 جولائی 2014 20:08

آئی ایم ایف نے پاکستان کو قرضے کی اگلی قسط جاری کرنے کیلئے نیپرابورڈمیں خالی اسامیاں پْر کرنے سمیت 4نئی شرائط عائد کردیں، یو بی ایل، پی پی ایل کے حکومتی شیئرز کی سٹاک مارکیٹ کے ذریعے نجکاری آئی ایم ایف کی شرط پوری کرنے کیلئے کی گئی‘رپورٹ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جولائی۔2014ء) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)نے ایکسٹنڈڈ فنڈ فیسیلٹی پروگرام کے تحت پاکستان کو قرضے کی اگلی قسط جاری کرنے کیلئے نیپرابورڈمیں خالی اسامیاں پْر کرنے سمیت 4نئی شرائط عائد کردی ہیں ،جبکہ یہ بھی انکشاف ہواہے کہ یو بی ایل اور پی پی ایل کے حکومتی شیئرز کی اسٹاک مارکیٹ کے ذریعے نجکاری بھی آئی ایم ایف کی شرط پوری کرنے کیلئے کی گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کیلیے مزید 4 اسٹرکچرل بینچ مارکس (شرائط) عائدکی ہیں جن میں کہا گیاکہ پاکستان کو اسٹیٹ بینک کے انٹرنل آپریشنز کو بہتر بنانا ہوگا، ایڈوائزری مانیٹری پالیسی کمیٹی کی ازسر نو تشکیل کرنا ہوگی اسکے علاوہ اسٹیٹ بینک کی رسک مینجمنٹ سے متعلقہ سرگرمیوں کی مانیٹرنگ اور انکی سنٹرلائزیشن کیلیے بورڈ کمیٹی قائم کرناہوگی۔

(جاری ہے)

دوسری شرط یہ عائد کی گئی ہے کہ نیپرابورڈ کے ممبران کی خالی اسامیاں پْرکرنا ہونگی اور بورڈ کو مکمل کرنا ہوگا۔علاوہ ازیں تیسری نئی شرط یہ عائد کی گئی ہے کہ یو بی ایل اورپی پی ایل کے حکومتی شیئرزکی مقامی و بین الاقوامی سرمایہ کاروں کیلیے اسٹاک مارکیٹ کے ذریعے فروخت کرنا ہوگی اور یہ شرط گذشتہ ماہ (جون) کے آخر تک پوری کرنا تھی جو کہ حکومت نے یو بی ایل اور پی پی ایل کے شیئرز کی اسٹاک مارکیٹ کے ذریعئے فروخت کے تحت پوری کردی اسکے علاوہ نیپرا بورڈ کی خالی اسامیاں پْر کرنیکی شرط بھی جون کے آخر تک پوری کرنا تھی تاہم یہ شرط ابھی تک پوری نہیں ہوسکی۔ چوتھی نئی شرط یہ ہے کہ ڈیبٹ مینجمنٹ آفس میں پبلک ڈیبٹ مینجمنٹ کی ذمہ داریوں کو یکجا کیا جائے

Browse Latest Business News in Urdu

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں