- Home
- Business
- Business News
- اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کا گلوبل فوکس برائے تیسری سہ ماہی سنہ 2021: غیر یقینی بحالی کا سفر
اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کا گلوبل فوکس برائے تیسری سہ ماہی سنہ 2021: غیر یقینی بحالی کا سفر
منگل 27 جولائی 2021 23:39
(جاری ہے)
کووڈ19- کے پہلے کیس سے اب تک اٹھارہ ماہ کے دوران دنیا کے بعض حصوں میں وبا ایک مرتبہ پھر سر اٹھا رہی ہے جبکہ دیگر حصے بحران کے وسط میں ہیں۔
اس سال میں ،اب تک، عالمی سطح پر کیسز کی تعداد سنہ 2020ء کی کل تعداد سے زیادہ ہے جبکہ ذیلی صحرائی افریقہ(ایس ایس ای)، ایشیا ،لاطینی امریکا اور مشرق وسطی ٰکو نئی لہر کا سامنا ہے اور ویکسی نیشن کی شر ح ابھی بھی کم ہے۔ اس کے برخلاف، بڑی ترقی یافتہ معیشتوں میں، ویکسی نیشن کے جدید پروگرام وبا پر قابو پا رہے ہیں اور پابندیاں نرم ہو رہی ہے۔وبا پر قابو پا نے کے باعث عالمی مجموعی پیداوار(جی ڈی پی) اور تجارت کا حجم دونوں عالمی مالی بحران کے بعد تیزی سے بحال ہو رہے ہیں۔چین کا جی ڈی پی واپس آچکا ہے (اورایک ایسی سطح پر پہنچ چکا ہے جس کی رفتار ،وبا کے عروج پر پہنچنے سے،دیکھی گئی تھی)؛ بینک کو اب بھی توقع ہے کہ اس سال بھی یہ شرح 8 فیصد رہے گی۔کووِڈ کے کیسوں میں دوبارہ تیزی کے باعث،پورے ایشیا میں سرگرمی دوبارہ سست ہو گئی ہے۔ بھارت، سنگاپور، انڈونیشیا اور جاپان کے بارے میں توقع نہیں کہ اٴْن کا جی ڈی پی سنہ 2021ء کی تیسری سہ ماہی تک، وبا سے پہلے کی سطح پر واپس آ سکے۔اپریل کے اوائل میں گزشتہ گلوبل فوکس سے اب تک، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ نے ، اِن معیشتوں کے بارے میں،اپنی 2021ء کے حوالے سے جی ڈی پی کی پیشگوئیوں میں کمی کی ہے لیکن اس میں سنگاپور کو استثنیٰ ٰحاصل ہے جہاں پابندیوں کے باوجود سرگرمی نے لچک ظاہر کی ہے۔ترقی یافتہ معیشتوں میں ، جو وبا سے بہت زیادہ متاثر ہو ئیں تھیں، بینک کو توقع ہے کہ امریکہ میں سنہ 2021ء کے آخر تک جی ڈی پی کا رٴْجحان لوٹ آئے گا جس کی وجہ بھاری مالی امداد ہی؛ اس نے سنہ 2021ء میں 6.5 فیصد کی شرح سے جی ڈی پی کی ترقی کی پیش گوئی برقرار رکھی ہے۔ یورو کا شعبہ ،چونکہ وبا کے دوران، دوہری کساد بازاری کے باعث بہت زیادہ متاثر ہوا تھا، مکمل طور پر بحال نہ ہو سکے۔ بینک نے سنہ 2021ء کے لیے اپنی پیش گوئی 4.5 فیصد کی ہے بشرطیکہ ویکسی نیشن کی پیش رفت بہت اچھی ر ہے اور آبادی کا نصف سے زائد حصہ کم از کم ایک ڈوز لگوائے۔عالمی برآمدات کا حجم اب 3.9 فیصد ہے جو وبا سے پہلے کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ تجارت میں عمدہ اضافے سے برآمدات پر انحصار کرنے والی معیشتوں(مثلاً تائیوان اور ویت نام) اور اشیا تیار کرنے والی معیشتوں(مثلاً چلی)کو خصوصی طور پر فائدہ پہنچا ہے۔ اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کو توقع ہے کہ یہ تحریک جاری رہے گی جسے صارفین کی محدود طلب سے بھی مدد ملے ہے کیوں کی بے روزگاری میں کمی ہوگی معاشی بحالی کے دوران بچتیں استعمال کی جائیں گی۔ ترقی یافتہ معیشتوں میں، وبا کے دوران بچتوں میں اضافے کے باعث اخراجات میں اضافے کے امکانات میں بھی اضافہ کیا ہے بشرطیکہ معیشتیں معمول پر آ جائیں اور پابندیاں مکمل طور پر اٹھا لی جائیں۔ تاہم، متعدد عوامل اشیاء اور خدمات پر زیادہ اخراجات پر بچتوں کے استعمال کو محدود کر سکتے ہیں۔ احتیاط کے طور پر کی جانے والی بچتیں اب بھی زیادہ رہیں، بالخصوص گھریلو سطح پر ٹیکسین میں اضافہ تاکہ سرکاری قرضوں میں کمی کی جا سکے۔ بینک کو ،آئندہ چند برسوں کے دوران، ’معمول‘ کے مطابق بچت کی شرح پر اچانک واپسی کی بجائے بتدریج واپسی کی توقع ہے۔اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کی ہیڈ آف ریسرچ، یورپ اینڈ امریکاز، سارہ ہیون نے کہا:’’اس منظر نامے کے لیے وبا تنزلی کے خطرات پیدا کرتی رہے گی۔ ’ڈیلٹا پلس‘ ویری اینٹ کا زیادہ تیزی سے پھیلاؤ، جو ممکن طور پربہت زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے، یہ بات واضح کرتا ہے کہ نیا ویری اینٹ اس وقت تک نمایاں خطرات پیدا کرتا رہے گا جب ان کیسوں پر مناسب حد تک قابو نہیں پا لیا جاتا ہے۔ڈیلٹا ویری اینٹ کے خلاف تحفظ کے لیے 90 فیصد سے زائد آبادی کی ویکسی نیشن کی ضرورت ہو گی۔دوسری جانب یورپین یونین اور چین اس سطح تک ستمبر یا اکتوبر تک پہنچنے والے ہیں لیکن امریکہ میں ویکسی نیشن میں حالیہ سست روی سے معلوم ہوتا ہے کہ 90 فیصد کے سطح فروری 2022ء تک بھی نہیں پہنچ سکے گی۔‘‘Browse Latest Business News in Urdu
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..
پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ایس ای سی پی ایکس ایس متعارف کروا دیا
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..
پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ
ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ
فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
PSX Live Index
Updated: 03:14:02am | 27-04-2024
Status: Closed | Volume: 541,144,650 |
---|
KSE100 Index |
---|
Current |
High |
Low |
Change |
* LDCP represents Last Day Close Price
View Full Summary