صنعتی و تجارتی اداروں کو بہترین ماحولیاتی کارکردگی پر ایوارڈز دیئے جائیں گے ،رقیہ نعیم قریشی

پیر 4 اگست 2014 22:03

کراچی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4اگست 2014ء) نیشنل فورم فار انوائر منٹ اینڈ ہیلتھ (این ایف ای ایچ ) نے وزارت ماحولیات حکومت پاکستان اور اقوام متحدہ کے عالمی ماحولیاتی ادارے (یو این ای پی)کے تعاون سے ماحولیات کے شعبے میں بہترین کارکردگی و خدمات پر مختلف صنعتی و تجارتی اداروں کے بہترین ماحولیاتی انتظامات و معیارات کی پابندی ، آلودگی کو کنٹرول کرنے پائیدار ترقی اور ماحولیاتی تحفظ کی بہترین کاوشوں پرصنعتی و تجارتی اداروں کو ” گیارہویں انوائرمنٹ ایکسیلینس ایوارڈ برائے سال 2014 “ دینے کا اعلان کیا ہے ، سیکریٹری ایوارڈ کمیٹی رقیہ نعیم قریشی نے ایوارڈز کے حوالے سے فورم کے دفتر میں ایک اجلا س میں بتایا کہ ایوارڈ کی نامزدگیوں کو جانچنے کیلئے ماہرین ماحولیات پر مشتمل تین رکنی پینل ترتیب دیا گیا ہے جو نتائج کا اعلان کرے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ ان ایوارڈز کا مقصد ماحولیاتی قوانین پر عمل درآمد کرنے والے اداروں کی پذیرائی اور دیگر اداروں کو بہتر ماحول کیلئے ترغیب دینا ہے ۔ اس موقع پر نیشنل فورم کے صدر محمد نعیم قریشی ، ندیم اشرف ، خالد اقبال ، اور دیگر بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں گیارہویں سالانہ ایوارڈ کی پروقار تقریب 12اگست 2014 کو لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوگی جس میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، سیکریٹری ماحولیات، اقوام متحدہ کے ماحولیاتی ادارے " یو این ای پی" کے نمائندے بھی شریک ہوں گے ،اس موقع پر ماحولیاتی گیلری کا اہتمام کیا جائیگا جس میں این جی اوز ، اسکولز ، ماحولیاتی اور گرین انرجی کے پروجیکٹس ، ماحولیاتی مصنوعات کی نمائش ہوگی ۔

اس مرتبہ این جی اوز اور میڈیا اور شخصیات کو بھی انکی خدمات کے اعتراف میں نشان تحسین پیش کئے جائینگے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کےلئے متوازن ٹیکس نظام اور ریگولیٹری اقدامات کو آسان بنایا جائے، معاشی ..

پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کےلئے متوازن ٹیکس نظام اور ریگولیٹری اقدامات کو آسان بنایا جائے، معاشی ..

یکم مئی: بینکس ،مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے

یکم مئی: بینکس ،مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے

حکومت مزدوروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے اورلیبرقوانین پرسختی سے عمل کروائی: چیئرمین ..

حکومت مزدوروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے اورلیبرقوانین پرسختی سے عمل کروائی: چیئرمین ..

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن

آئی سی سی آئی کو پوری تاجر برادری کا اعتماد حاصل ہے،  اجمل بلوچ

آئی سی سی آئی کو پوری تاجر برادری کا اعتماد حاصل ہے، اجمل بلوچ

تعلیم کے بغیر قوموں کی ترقی اور خوشحالی ناممکن ہے، سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈز اینڈ سمال ..

تعلیم کے بغیر قوموں کی ترقی اور خوشحالی ناممکن ہے، سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈز اینڈ سمال ..