آبادانٹرنیشنل ایکسپو میں تعمیراتی صنعت کو جدید خطوط پراستوار کرنے سمیت عوام کی فلاح وبہبود کیلئے استعمال کیے جانے پر روشنی ڈالی جائیگی ،محسن شیخانی، ایکسپو سے عوام میں شعور بیدارہوگا اور ملکی تعمیراتی صنعت کی سرگرمیاں بحالی کی جانب گامزن ہونگی ،چیئرمین آباد

جمعرات 7 اگست 2014 21:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7اگست۔2014ء)ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈڈیولپرز( آباد )کے چیئرمین محسن شیخانی نے کہا ہے کہ آبادانٹرنیشنل ایکسپو میں تعمیراتی صنعت کو جدید خطوط پراستوار کرنے سمیت عوام کے فلاح وبہبود کے لیے کس طرح استعمال کیے جانے پر روشنی ڈالی جائیگی جس سے عوام میں شعور بیدارہوگا اور ملکی تعمیراتی صنعت کی سرگرمیاں بحالی کی جانب گامزن ہونگی یہ بات انہوں نے گزشتہ روز ایکسپو سینیٹر کراچی میں 12 تا 14اگست 2014 تک منعقدکی جانے والی آبادانٹرنیشنل ایکسپو کے انتظامات پر ملاقات کرنے والے وفد سے کہی ۔

چیئرمین آباد محسن شیخانی نے پاکستان میں تعمیراتی صنعت کی زبوں حالی کے اعدادوشمارپیش کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں سیمنٹ کا (فی کس) Per Capita استعمال صرف 131 Kg ہے جبکہ ملائیشیا میں 530 Kg اور چین میں 625 Kg ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں اسٹیل کا (فی کس) Per Capita استعمال 27 Kg سے بھی کم ہے جبکہ دنیا بھر میں اوسطاً فی کس 200 Kg اسٹیل استعمال ہوتا ہے نیز، GDP کا Mortgage تناسب پاکستان میں صرف 1% فیصد ہے جبکہ بھارت میں 7% اور چین میں 12% فیصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ گھر ہر انسان کی ایک بنیادی ضرورت ہے اور آج کے مہذب دور میں بے گھر افراد کا وجود ایک پسماندہ اور غیر مستحکم معاشرے کی نشاندہی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے آئین} آرٹیکل 38(a) {کے مطابق حکومت کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ بلا امتیازِجنس، ذات پات، رنگ و نسل عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنائے جبکہ یونیورسل ڈیکلیریشن آف ہیومن رائٹس }آرٹیکل25(1) { کیمطابق معاشرے کے ہر فرد کو ایک ایسا معیارِ زندگی اپنانے کا حق ہے جو اُس کی اور اس کے خاندان کی صحت و عافیت اور رہائش کیلئے موزوں ہوتا ہم ، سائنس اور ٹیکنالوجی کی حیرت انگیز ترقی اور دنیا بھر میں بڑھتے ہوئے معیار زندگی کے اس دور میں آج بھی آبادی کی ایک بڑی اکژیت ناگفتہ بہ حالات میں زندگی بسر کررہی ہیں۔

محسن شیخانی نے کہا کہ کساد بازاری کا بڑھتا ہوا رجحان، اشیائے صرف کی قیمتوں میں روز افزوں اضافہ متوسط خاندانوں کیلئے زندگی مشکل سے مشکل تر کردی ہے جب کہ نچلے طبقے کی حالت زار ناقابل بیان ہے جبکہ دوسری جانب زندگی کے ایسے موڑ پر جہاں عام آدمی کو گزر بسر کے ضمن میں شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے، کم آمدنی والے افراد کیلئے ذاتی گھر کے حصول کا تصور کسی بھی طرح ایک خواب سے زیادہ حیثیت نہیں رکھتا اسی وجہ سے ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈڈیولپرز نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ آباد انٹرنیشنل ایکسپو کا انعقاد کیا ہے تاکہ عوام کو کم لاگت کے مکانات کی تعمیر کرکے فراہم کیے جائیے اور عوام کامعیار زندگی بہترہوسکے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

سی پیک کے پانچ اکنامک کوریڈور پر عملدرآمد کو تیز کیا جائے گا،محمد ضمیر اسدی

سی پیک کے پانچ اکنامک کوریڈور پر عملدرآمد کو تیز کیا جائے گا،محمد ضمیر اسدی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71           ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی

موسمیاتی تبدیلی جیسے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پولینڈ اور پاکستان کے درمیان تعاون بڑھانا ہوگا،پولینڈ ..

موسمیاتی تبدیلی جیسے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پولینڈ اور پاکستان کے درمیان تعاون بڑھانا ہوگا،پولینڈ ..

پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا

پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا

حیدرآباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کا سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے تمام تجاوزات کو ختم کرنے کے آرڈر کا ..

حیدرآباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کا سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے تمام تجاوزات کو ختم کرنے کے آرڈر کا ..

اسٹیٹ بینک اور ما،لیاتی ادارے یکم مئی کو بند رہیں گے

اسٹیٹ بینک اور ما،لیاتی ادارے یکم مئی کو بند رہیں گے

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان کی 2024 ء کی پہلی سہ ماہی میں عمدہ مالی کارکردگی کا مظاہرہ

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان کی 2024 ء کی پہلی سہ ماہی میں عمدہ مالی کارکردگی کا مظاہرہ

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر