تاپی منصوبے کی لاگت ساڑھے 3 ارب ڈالر سے 7 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے جلد مکمل کیا جائیگا سرتاج عزیز ،

منصوبے کے پایہ تکمیل کو پہنچنے کے بعد ترکمانستان سے افغانستان، پاکستان اور بھارت کو روزانہ نو کروڑ مکعب میٹر گیس فراہم کی جائے گی تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کے ساتھ ریل اورروڈ لنک بھی قائم کریں گے میڈیا سے گفتگو ، پاکستان کے ساتھ بجلی،تجارت اورزراعت کے شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں ،ترکمانستان

جمعہ 8 اگست 2014 22:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8اگست 2014ء) وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ تاپی منصوبے کی لاگت ساڑھے 3 ارب ڈالر سے 7 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے  جلد مکمل کیا جائیگا  منصوبے کے پایہ تکمیل کو پہنچنے کے بعد ترکمانستان سے افغانستان، پاکستان اور بھارت کو روزانہ نو کروڑ مکعب میٹر گیس فراہم کی جائے گی تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کے ساتھ ریل اورروڈ لنک بھی قائم کریں گے۔

جمعہ کو پاک ترکمانستان مشترکہ حکومتی وزارتی کمیشن کا 2 روزہ اجلاس کے اختتام پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہاکہ دونوں ممالک نے تیل اورگیس کی تلاش میں تعاون بڑھانے پراتفاق کیا ہے سرتاج عزیز نے کہاکہ دو طرفہ تجارت بڑھانے کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپ کا اجلاس اسی سال کے اختتام پرہوگا سرتاج عزیز نے کہاکہ توانائی پاکستان کی پہلی ترجیح ہے، دونوں ممالک نے توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر غورکیا ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ منصوبے پر اتفاق کے بعد سے مختلف وجوہات کی بنا پر تاحال اس پر خاص پیش رفت نہیں ہو سکی تھی تاہم انھیں امید ہے کہ اب اس ضمن میں معاملات بہتر انداز سے آگے بڑھیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ویسے تو پائپ لائن کا پیریڈ زیادہ نہیں ہے یہ ڈھائی سے تین سال تک ہے آپ کو پتہ ہے کہ چین سات ہزار کلومیٹر طویل پائپ لائن ترکمانستان سے لے جارہا ہے یہ تو کل 11 سو کلومیٹر بنتی ہے میرا خیال ہے جو اتنے سالوں میں ہوا مجھے امید ہے کہ اب اگلے تین چار سال میں اس میں کافی پیش رفت ہو سکے گی۔ سرتاج عزیز نے کہاکہ منصوبے کا تخمینہ سات ارب ڈالر لگایا گیا ہیاور اس میں شامل ملکوں (پاکستان، ترکمانستان، افغانستان اور بھارت) نے دو ماہ پہلے تین معاہدوں پر دستخط کیے ہیں جس کے بعد اس منصوبے پر بہتر انداز میں پیش رفت ہو سکے گی۔

انہوں نے کہاکہ ترکمانستان سے درآمد کی جانے والی قدرتی گیس کے بڑے حصے سے بھارت اور پاکستان میں توانائی کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے میں مدد ملے گی ان دونوں ممالک میں توانائی کی ضروریات میں 2030ء تک دو گنا اضافے کا امکان ہے باقی کی گیس سے بجلی کی شدید قلت کا شکار افغانستان کی ضروریات پوری ہو سکیں گی۔منصوبے کے پایہ تکمیل کو پہنچنے کے بعد ترکمانستان سے افغانستان، پاکستان اور بھارت کو روزانہ نو کروڑ مکعب میٹر گیس فراہم کی جائے گی۔اس موقع پر ترکمانستان کے وزیر خارجہ نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ بجلی،تجارت اورزراعت کے شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2500روپے  اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2500روپے اضافہ ریکارڈ

ملکی برآمدات ودرآمدات پر پرمال برداری اخراجات کے حجم میں   9 ماہ  کے دوران  کمی

ملکی برآمدات ودرآمدات پر پرمال برداری اخراجات کے حجم میں 9 ماہ کے دوران کمی

فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی  کی مد میں  وصولیوں کی شرح میں جاری مالی سا ل کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 64 ..

فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں وصولیوں کی شرح میں جاری مالی سا ل کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 64 ..

عالمی بینک کے  نائب صدر برائے جنوبی ایشیا   مارٹن ریزر  پاکستان پہنچ گئے

عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر پاکستان پہنچ گئے

ملک میں  فرنس آئل کی فروخت میں جاری مالی سا ل کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر  53 فیصد کی کمی

ملک میں فرنس آئل کی فروخت میں جاری مالی سا ل کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 53 فیصد کی کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھی استحکام رہا، پاکستان بیورو برائے شماریات

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھی استحکام رہا، پاکستان بیورو برائے شماریات

پاکستان سٹاک ایکسچینج   میں پیر کی دوپہر تک   1077.08    پوائنٹس کا  اضافہ ،  100 انڈکس  72979.17 پوائنٹس  پر پہنچ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کی دوپہر تک 1077.08 پوائنٹس کا اضافہ ، 100 انڈکس 72979.17 پوائنٹس پر پہنچ ..

فیصل آباد کو جدید سائنسی خطوط پر استوار کرنے کے لئے شہری ترقی کے  محکموں میں پائیدار بنیادوں پر روابط ..

فیصل آباد کو جدید سائنسی خطوط پر استوار کرنے کے لئے شہری ترقی کے محکموں میں پائیدار بنیادوں پر روابط ..

بزنس فیسیلی ٹیشن سینٹر کو کامیاب بنانےکے لئے ہر ممکن تعاون کریں گے، قائم مقام صدرفیصل آباد چیمبر

بزنس فیسیلی ٹیشن سینٹر کو کامیاب بنانےکے لئے ہر ممکن تعاون کریں گے، قائم مقام صدرفیصل آباد چیمبر

پاکستان انویسٹمنٹ کانفرنس و سمارٹ ایکسپو 11مئی کوسعودی عرب میں منعقد ہوگی

پاکستان انویسٹمنٹ کانفرنس و سمارٹ ایکسپو 11مئی کوسعودی عرب میں منعقد ہوگی

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی، فارمی انڈے مہنگے

سعودی تجارتی وفد کو پاکستان پہنچنے پر بزنس کمیونٹی سمیت پوری قوم خوش آمدید کہتی ہے، تاجر رہنما احسن ..

سعودی تجارتی وفد کو پاکستان پہنچنے پر بزنس کمیونٹی سمیت پوری قوم خوش آمدید کہتی ہے، تاجر رہنما احسن ..