فیصل آباد چیمبر کے سالانہ انتخابات ، عاطف منیرصدر،عمران محمودسینئر نائب صدراورفیاض احمدنائب صدر منتخب

پیر 20 ستمبر 2021 23:40

فیصل آباد، جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2021ء) فیصل آباد چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ انتخابات2021-22 میں عاطف منیربلامقابلہ صدر،عمران محمودسینئر نائب صدراورفیاض احمدنائب صدر منتخب ہوگئے جو30 ستمبر کو چیمبر کے سالانہ اجلاس عام کے بعد اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ الیکشن کمیشن کے ممبران انجینئر رضوان اشرف، محمد ایوب صابر اور چوہدری محمد نوازنے پیر کے روز ایف سی سی آئی کمپلیکس میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ صدر فیصل آباد چیمبر کے عہدہ کیلئے عاطف منیر آف میسرز عبداللہ مہد ایمپکس، سینئر نائب صدر کیلئے عمران محمود آف میسرز ایسپن ٹریڈ انٹر نیشنل اور نائب صدر کے عہدہ کیلئے فیاض احمد آف میسرزحفیظ پیکیجز(پرائیویٹ) لمیٹڈنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے مگر ان کے مقابلہ میں کسی اور امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ الیکشن شیڈول کے مطابق 20 ستمبر بروز پیر کو مذکورہ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی گئی اور ان کے کاغذات کو درست قرار دیدیا گیا جس کے باعث مذکورہ تینوں عہدیدارغیر سرکاری نتائج کے مطابق بلامقابلہ صدر،سینئر نائب صدراورنائب صدر منتخب ہوگئے ہیں تاہم ان کی جیت کا باضابطہ سرکاری اعلان 30 ستمبر کو چیمبر کے سالانہ اجلاس عام کے موقع پر کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اب مذکورہ عہدوں کیلئے پولنگ نہیں ہوگی۔اس موقع پر فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نو منتخب صدرعاطف منیر، سینئر نائب صدر عمران محمود اور نائب صدر فیاض احمد نے کہا کہ اب چیمبر کی طرف سے ایک توانا آواز اٹھائی جائے گی جس کے باعث تاجروں کے مسائل کا حل یقینی ہو سکے گا۔انہوں نے کہا کہ فیصل آباد چیمبر کے تمام ممبران خواہ وہ کسی بھی پارٹی، گروپ یا مسلک سے تعلق کیوں نہ رکھتے ہوں چیمبر بلا امتیاز ان کے مسائل کا حل یقینی بنائے گا اور ان کی آواز پوری قوت کے ساتھ حکام بالا اور اقتدار کے ایوانوں تک پہنچائی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے وہ اس پر پورا اترنے کیلئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گی

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب