بائیکو نے 18 واں سالانہ انوائرمنٹ ایکسیلینس ایوارڈ 2021 جیت لیا

پیر 20 ستمبر 2021 23:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2021ء) پیداواری صلاحیت کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی آئل ریفائننگ کمپنی بائیکو پٹرولیم پاکستان لمیٹڈ ( بی پی پی ایل ) نے کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ 18 ویں سالانہ انوائرمنٹ ایکسیلینس ایوارڈز میں انوائرمنٹ ایکسیلینس ایوارڈ (Environment Excellence Award)جیت لیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اینڈلوکل گورمنٹ ، ناصر حسین شاہ نے منیجر بائیکو انوائرمنٹ ہیلتھ اینڈسیفٹی ،عاطف وحید کو انوائر منٹ ایکسیلینس ایوارڈ پیش کیا۔

نیشنل فورم برائے ماحول اور صحت نے بائیکو کے آپریشنز اور تنصیبات کے مکمل جائزہ اور معائنہ کے بعد ریفائنری کو ماحولیاتی تحفظ اور صحت کے مقامی اور عالمی معیارات پر پورا اترنے پر ایوارڈ کا خصوصی حق دار قرار دیا گیا۔

(جاری ہے)

بائیکو نے گزشتہ کئی سالوں میں اپنی ریفائنریز کے اردگرداور کراچی میں ، ہزاروں پودے لگائے ہیں۔ ماحول کے حوالے سے کمپنی کے خدشات زمین تک محدود نہیں ہیں بلکہ وہ آبی حیات کے تحفظ کیلئے بھی کوشاں ہے۔

پاکستان کی پہلی اور واحد فلوٹنگ لیکویڈ بوٹ (floating liquid boat)جوسنگل پوائنٹ موررنگ یا ایس پی ایم کے طور پر جانی جاتی ہے ، کے ذریعے سمندر میں آپریشن کے آغاز سے کمپنی نے اپنے انفراسٹرکچر کے اردگرد موجود آبی حیات اور سمندری ماحول کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے سخت پالیسیاں نافذ کی ہیں۔زیر سمندر پائپ لائن متعدد سمندری حیات کی متعد د مختلف انواع کا گھر بن چکی ہے۔

ٹھوس اسٹرکچر نے مصنوعی کورل ریف کی نشوونما کیلئے بہترین ماحول مہیا کیا ہے جس سے مچھلیوں کی متعدد نسلیں راغب ہوئی جو اپنی خوراک کورل سے حاصل کرتی ہیں۔بائیکو کے زیر سمندر پائپ لائن پر مصنوعی کورل ریف صحت مند ایکو سسٹم (ecosystem)کو برقرار رکھنے میں مدددیتی ہے۔بائیکو میں انہی اہم عوامل کی بناپر رواں سال سالانہ انوائرمنٹ ایکسیلینس ایوارڈ جیتا۔

اظفر سعید بیگ، نائب صدر، بائیکو پٹرولیم پاکستان نے اس موقع پر کہا ’’ یہ اعتراف ماحول اور صحت کے حوالے سے تمام متعلقہ مقامی اور عالمی پروٹوکول اور طریقہ کاروں کی تعمیل سے ہمارے وژن کی ایک بار پھر یقین دہانی کراتا ہے۔ہمیں ماحول کے حوالے سے درپیش قومی چیلنجوں سے نمٹنے میں معاونت کیلئے ہر اول دستہ کا کردار ادا کرنے پر فخر ہے اور ہم اپنا یہ کردار جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہیں ۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب