ایس ایم منیر کا یو بی جی ویمن ونگ کو فیڈریشن الیکشن کی انتخابی مہم کا حصہ بننے کا مشورہ

آنے والے ایف پی سی سی آئی الیکشن میں کسی قسم کی غلط بیانی برداشت نہیں کریں گے،سرپرست اعلیٰ یو بی جی یو بی جی ویمن ونگ سندھ کے اجلاس سے خالدتواب،اختیار بیگ،حنیف گوہر ،شکیل ڈھینگڑا،رضوانہ شاہدکا خطاب

منگل 28 ستمبر 2021 21:36

ایس ایم منیر کا یو بی جی ویمن ونگ کو فیڈریشن الیکشن کی انتخابی مہم کا حصہ بننے کا مشورہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2021ء) یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی )کے چیف پیٹرن ایس ایم منیر نے یو بی جی کے خواتین ونگ کے کردار کو سراہتے ہوئے انہیں مخالفین کے خلاف زیادہ پرجوش اور متحرک ہونے کا مشورہ دے دیا۔ایس ایم منیر نے کراچی میں منعقدہ یو بی جی ویمن ونگ سندھ کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونائٹیڈ بزنس گروپ کے پانچوں صدور اور انکی ٹیموں نے ایف پی سی سی آئی کے تمام مالی وسائل کو ختم کردیابلکہ بزنس مین پینل کے گزشتہ دور میں جو فیڈریشن چیمبر بینک کرپٹ ہونے جارہا تھاوہاں سے مشکلات کا خاتمہ کیا لیکن گزشتہ دوسال کے دوران ہمارے جمع کئے گئے مالی وسائل کو نہ صرف بے دریغ خرچ کیا گیا بلکہ فیڈریشن کے صدر نے اپنے ماموں کو بھی ایک کروڑ دے ڈالے ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خالد تواب ، ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ ، حنیف گوہر اور شکیل ڈھینگڑانے بھی خطاب کیاجبکہ اسما واجد،شائستہ کوثر،طیبہ سلمان، افشاں درانی،قراة العین،ناہیدناز، اسما رحمان،شمع کیانی اوردیگرویمن انٹرپرینورزنے بھی شرکت کی۔ایس ایم منیر نے کہا کہ یو بی جی اب آنے والے ایف پی سی سی آئی الیکشن میں کسی قسم کی غلط بیانی برداشت نہیں کرے گی۔

انہوں نے خواتین تاجروں کو یو بی جی کی انتخابی مہم کا حصہ بننے کا مشورہ دیا۔یو بی جی کے رہنما ایس ایم منیر کی قیادت میں سندھ کی خواتین تاجر متحد ہیں۔ یو بی جی ویمن ونگ سندھ کی چیئرپرسن مسز رضوان شاہد نے آئندہ ایف پی سی سی آئی الیکشن 2022 میں خواتین تاجروں کو یو بی جی کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے کہاکہ پچھلے آٹھ مہینوں سے ایف پی سی سی آئی کا صدر دفتر مخصوص افراد کی آماجگاہ بنا ہوا ہے اور کاروباری افراد کا داخلہ وہاں عملاً بند ہے جس نے ایف پی سی سی آئی کی اہمیت کو ختم کرکے رکھ دیاہے۔

انہوں نے کہا کہ بزنس ویمن خالد تواب کو ایف پی سی سی آئی کا صدر سمجھتی ہیں اور انشاء اللہ وہ جلد ہی ان کا جائز حق سنبھال لیں گے۔ایف پی سی سی آئی کے آئندہ انتخابات میں یو بی جی کی جانب سے سینئرنائب صدر کے امیدوارحنیف گوہر نے کہا کہ فیڈریشن میں اب غنڈہ اور بے ایمان راج نہیں بلکہ دیانتداروں اور شریفوں کا راج ہوگا،یو بی جی کے تمام امیدوار ایک بار پھر اکثریت سے کامیاب ہونگے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب