پنجاب میں سرمایہ کاروں کیلئے زیرواین او سی کی پالیسی سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا،خادم حسین

انسپکٹررجیم لیس پالیسی کے بعد نئی صنعتوں کے قیام کیلئے زیرواین او سی کی پالیسی ناگزیر ہے‘ڈائریکٹر پاسڈیک

جمعہ 3 دسمبر 2021 14:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2021ء) پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین نے کہا ہے کہ پنجاب میںملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ون ونڈو کے تحت سرمایہ کاری کی سہولت فراہم کرنے کا اقدام قابل ستائش ہے ،پنجاب میں انسپکٹر لیس رجیم کے بعد پنجاب میں سرمایہ کاروں کیلئے زیرو این او سی کی پالیسی سے صوبہ میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔

ان خیالات کااظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خادم حسین نے کہا کہ پنجاب میں صنعتی شعبہ میں انسپکشن کے نئے نظام سے صنعتی سرگرمیوں میں اضافہ سے معیشت مضبوط ہوگی۔انسپکٹررجیم لیس پالیسی کے بعد نئی صنعتوں کے قیام کیلئے زیرواین او سی کی پالیسی ناگزیر ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کے اچھے نتائج برآمد ہونگے نئے نظام سے پنجاب کے صنعتی کلچر میں تبدیلی آئے گی اور پنجاب صنعتی، تجارتی اور معاشی سرگرمیوں کا مرکز بن جائے گا۔

صوبہ میں بڑھتی ہوئی اندورنی و بیرونی سرمایہ کاری سے پاکستان کی معیشت مضبوط ہوگی۔انہوںنے کہا کہ نئی صنعتوں کے قیام کے لیے مختلف محکموں سے این او سی کے حصول کا اجراء ایک مشکل مرحلہ ہے ، پنجاب میں سرمایہ کاروں کیلئے زیرواین او سی کی پالیسی سے صوبہ میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگااور نئی صنعتوں کے قیام سے روزگار کے وافر مواقع کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ملکی برآمدات میں اضافہ سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھیں گے اور ملکی معیشت مضبوط ہوگی۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب