غیرمنقولہ جائیدادوں کی قیمتوں کی شرح میں 400فیصد تک اضافے پرشدید تحفظات ہیں

ایف بی آر معیشت کو شدید نقصان سے بچانے کیلئے فوری طور پر اس فیصلے کو واپس لے نئی مارکیٹ ویلیو سے پراپرٹی اور تعمیراتی شعبے کی کاروباری سرگرمیوں کو دھچکا لگے گا: خواجہ شاہ زیب اکرم

ہفتہ 4 دسمبر 2021 19:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2021ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری( ایف پی سی سی آئی) کے سینئر نائب صدر خواجہ شاہ زیب اکرم،محمد علی میاں،عرفان اقبال شیخ،طاہر منظور اورمیجر(ر) محمد رفیق حسرت نے ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایف بی آر نے ملک بھر میں 40 اہم شہروں میں غیرمنقولہ جائیدادوں کی قیمتوں کی شرح میں اضافہ کر دیا ہے۔

ایف بی آر نے اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیے بغیر قیمتیں مقرر کی ہیں، جائیداد کی نئی مارکیٹ ویلیو پر ہمیں شدید تحفظات ہیں۔ایف بی آر معیشت کو شدید نقصان سے بچانے کیلئے فوری طور پر اس فیصلے کو واپس لے۔انہوں نے مزید کہاکہ قیمتوں کے ٹیبلز میں 200 سے 400 فیصد اضافہ کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

نئی مارکیٹ ویلیو سے پراپرٹی اور تعمیراتی شعبے کی کاروباری سرگرمیوں کو دھچکا لگے گا۔

ایف پی سی سی آئی اس اضافے کو مسترد کرتی ہے۔ حکومت کے اس فیصلے سے غیرملکی زرمبادلہ اور بیرونی سرمایہ کاری بری طرح متاثر ہو گئی۔خواجہ شاہ زیب اکرم نے مزید کہاکہ حکومت کے منفی اقدام سے سٹاک مارکیٹ میں مندی کا راج ہے۔بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کے لیے مشکلات میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ تعمیراتی شعبہ کے ساتھ 40سے زائد دیگر شعبہ جات منسلک ہیں وہ بھی متاثر ہوں گے۔

جائیداد کی نئی مارکیٹ ویلیو سے حکومت کا تعمیراتی پیکچ تباہ ہو جائے گا۔انہوں نے مزید کہاکہ بڑے پلاٹوں کی فروخت/خریداری بری طرح متاثر ہو گی۔اگر حکومت نے موجودہ ویلیو ایشن ریٹ پر نظر ثانی نہیں کی تو پراپرٹی کا کاروبار آنے والے مہینوں میں مزید متاثر ہو گا۔پراپرٹی کی خرید و فروخت مہنگائی اور حالیہ کوروناوباء کی وجہ سے پہلے ہی سست روی کا شکارتھی ۔ایف بی آر کے اس ا قدام سے پراپرٹی کا کاروبار مزید سست ہو جائے گا ۔انہوں نے کہاکہ ملک کی معیشت پہلے ہی زبوں حالی کا شکار ہے اور لوگ رئیل اسٹیٹ کے کاروبار میں سرمایہ کاری نہیں کر رہے ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب