بند کمروں کی سولو فلائٹ پالیسیوں کا خمیازہ معیشت کو بھگتنا پڑتاہے‘پروفیشنل ریسرچ فورم

جو ٹیکس چائے کی ایک پیالی کے ذریعے اکٹھا ہوسکتاہے وہ صدارتی آرڈرینس یا منی بجٹ سے نہیں مل سکتا

جمعرات 9 دسمبر 2021 11:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2021ء) پروفیشنل ریسرچ فورم کے چیئرمین سید حسن علی قادری نے کہا ہے کہ منی بجٹ کے ذریعے مختلف شعبوں کیلئے ٹیکسوںمیںچھوٹ ختم کرنا اپنے ہاتھوں سے سسکتی ہوئی معیشت کی سانسیں روکنے کے مترادف ہے ،رئیل اسٹیٹ سیکٹر ابھی چلنا بھی شروع نہیں ہوا اوراس پر یلغار بھی کر دی گئی ہے ۔ ’’ ٹیکس مذاکرے ‘‘میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت آئی ایم ایف کی تمام شرائط پر من و عن عمل کرنے کی بجائے معیشت کودرپیش مشکلات سے آگاہ کرے ۔

اگرموجودہ حالات میںمعیشت اور کاروباری سرگرمیوں کو متحرک کرنے کی بجائے ان کی راہ میں رکاوٹ ڈالی گئی تو اس سے غربت اور بیروزگار ی میںمزید اضافہ ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ تعمیراتی شعبے کوحکومت کے اعلان کے مطابق ایمنسٹی ملنا تھی لیکن کڑی اوربے جا شرائط کی وجہ سے ایسا نہیں ہو سکا ۔

(جاری ہے)

ہماراالمیہ یہ ہے کہ ایف بی آر ماضی کی غلطیوں اور تلخ تجربات سے سیکھنے ،اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی بجائے بند کمروںمیںبیٹھ کرسولو فلائٹ پالیسیوں کا اجراء کرتاہے جس کا خمیازہ معیشت کو بھگتنا پڑتاہے۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آرجو ٹیکس میز پر بیٹھ کر چائے کی ایک پیالی کے ذریعے اکٹھا کر سکتی ہے وہ صدارتی آرڈرینس اور منی بجٹ سے نہیں مل سکتا۔ انہوںنے کہا کہ جس طرح بار اور بنچ کی ہم آہنگی کے بغیر انصاف کی فراہمی ممکن نہیں اسی طرح ٹیکس بارز ، چیمبرز ،چارٹر اکائوننٹنٹس فرموں کے بغیر ٹیکس نظام میں بہتری اور ٹیکس بیس اور ٹیکس نیٹ میں بہتری ممکن نہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب