بی ایم پی کی مسلسل تیسری فتح بی ایم جی،کے سی سی آئی کی بی ایم پی کی شاندارکامیابی پر مبارکباد

ہفتہ 1 جنوری 2022 22:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2022ء) بزنس مین گروپ ( بی ایم جی) کی قیادت اور کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری( کے سی سی آئی) کے عہدیداروں نے بزنس مین پینل (بی ایم پی) کی قیادت اور گروپ کے نومنتخب صدر ایف پی سی سی آئی عرفان اقبال شیخ، سینئر نائب صدر ایم سلیمان چاؤلہ اور دیگر تمام بی ایم پی کے کامیاب امیدواروں کو فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ اندسٹری( ایف پی سی سی آئی) کے انتخابات میں شاندار کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

ایک مشترکہ بیان میں چیئرمین بی ایم جی زبیر موتی والا، وائس چیئرمینز بی ایم جی طاہر خالق، ہارون فاروقی، انجم نثار اور جاوید بلوانی، جنرل سیکرٹری بی ایم جی اے کیو خلیل، صدر کے سی سی آئی محمد ادریس، سینئر نائب صدر عبدالرحمان نقی اور نائب صدر قاضی زاہد حسین نے کہا کہ یہ امر باعث مسرت ہے کہ بی ایم پی نے ایک بار پھر شاندار فتح حاصل کی جو کہ مسلسل تیسری جیت ہے اور ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں تقریباً تمام اہم نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ بات بھی پوری تاجروصنعتکار برادری کے لیے باعث اطمینان ہے کہ بزنس مین پینل جو ایف پی سی سی آئی پر برسراقتدار ہے اور ملک کے سب سے بڑے چیمبر کے سی سی آئی میں برسراقتدار بزنس مین گروپ ایک پیچ پر ہیں اور تاجر برادری کو درپیش متعدد معاشی و دیگر مسائل سے نمٹنے کے لیے ایک ہی نقطہ نظر رکھتے ہیں جو نہ صرف تاجر برادری بلکہ معیشت کے لیے بھی سہل اور سازگار ثابت ہو گا انہوں نے کہا کہ میاں انجم نثار کی قیادت میں بی ایم پی کئی سالوں سے سخت جدوجہد کر رہی ہے اور یہ مسلسل تیسرا سال ہے جب وہ اپنے مخالفین کو زیر کرنے میں کامیاب ہوئے۔

تاجروصنعتکار برادری پُرامید ہے کہ ایف پی سی سی آئی کی نو منتخب قیادت فیڈریشن کے امور کو مزید بہتر بنانے اور اسے ایک متحرک پلیٹ فارم بنانے کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ بعض نام نہاد بھاری بھرکم مخالفین کو شکست دینا کوئی آسان کام نہیں تھا لیکن سخت محنت اور مخلصانہ کوششوں کے ساتھ ساتھ بی ایم جی کی مکمل حمایت سے ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں بی ایم پی کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کی اور وہ سب تعریف کے مستحق ہیں۔

بی ایم جی لیڈرشپ اور کے سی سی آئی کے عہدیداروں نے اس بات پر زور دیا کہ ایف پی سی سی آئی میں نو منتخب قیادت کو ایف پی سی سی آئی کے طریقہ کار کو مزید بہتر بنانے کے لیے متعدد پالیسیوں پر نظرثانی کرنا ہوگی اور ایف پی سی سی آئی کو قومی سطح پر پوری تاجروصنعتکار برادری کی صف اول کی آواز بنانے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت سے مؤثر حکمت عملی وضع کرنا ہوگی۔

چیئرمین بی ایم جی زبیر موتی والا نے اس بات پر زور دیا کہ ایف پی سی سی آئی کو بطور قومی ادارہ قومی مسائل کے حل پر توجہ دینی ہوگی جبکہ نو منتخب قیادت کو انتخابی مہم کے دوران تاجر برادری سے کیے گئے تمام وعدوں کو بھی پورا کرنا ہوگا۔ ایف پی سی سی آئی کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور ملک کے وسیع تر مفاد میں بی ایم پی کی قیادت کی جانب سے اٹھائے جانے والے ہر اقدام پر کراچی چیمبر اور بزنس مین گروپ کی جانب سے مکمل تعاون کیا جائے گا۔ہمیں پختہ یقین ہے کہ اگر ہم اجتماعی کوششیں کریں تو ہم سب جاری معاشی بحران سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

چین ، پاکستان نیشنل پویلین میں پاکستانی بیف کی نمائش

چین ، پاکستان نیشنل پویلین میں پاکستانی بیف کی نمائش

ڈی آئی جی آپریشنز کی صدر لاہور چیمبر  سے ملاقات، امن و امان سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

ڈی آئی جی آپریشنز کی صدر لاہور چیمبر سے ملاقات، امن و امان سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

سرحد چیمبر اور امریکہ کے مابین خیبر پختو نخوا میں سر ما یہ کار ی و روزگار کے مواقع پیدا کرنے  کیلئے مشترکہ ..

سرحد چیمبر اور امریکہ کے مابین خیبر پختو نخوا میں سر ما یہ کار ی و روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے مشترکہ ..

ٹیکس کا حصول کسی بھی ملک کی معاشی ترقی  کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ،چیف کمشنر آر ٹی او سیالکوٹ

ٹیکس کا حصول کسی بھی ملک کی معاشی ترقی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ،چیف کمشنر آر ٹی او سیالکوٹ

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500روپے  کمی ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500روپے کمی ریکارڈ

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ

ڈی آئی جی آپریشنزکی لاہورچیمبر کے صدرکاشف انور سے ملاقات، امن و امان و دیگر معاملات پر تبادلہ خیال

ڈی آئی جی آپریشنزکی لاہورچیمبر کے صدرکاشف انور سے ملاقات، امن و امان و دیگر معاملات پر تبادلہ خیال

لیبر ڈیپارٹمنٹ  تجارت اور صنعت  کے فروغ کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی  یقینی بنانے کیلئے کوشاں ..

لیبر ڈیپارٹمنٹ تجارت اور صنعت کے فروغ کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کوشاں ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان،   انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان، انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند

ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ

ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ

لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت

لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں