ایس ای سی پی نے غیرقانونی اور فراڈ سرگرمیوں میں ملوث کمپنیوں کی فہرست جاری کردی

فہرست میں 100سے زائد کمپنیاں شامل ،13کمپنیوں کیخلاف تسلسل کے ساتھ شکایات موصول ہورہی تھیں

جمعرات 6 جنوری 2022 12:46

ایس ای سی پی نے غیرقانونی اور فراڈ سرگرمیوں میں ملوث کمپنیوں کی فہرست جاری کردی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2022ء) سکیورٹیز ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے غیرقانونی اور فراڈ سرگرمیوں میں ملوث کمپنیوں کی فہرست جاری کردی۔ ایس ای سی پی کی لسٹ میں 100سے زائد کمپنیاں شامل ہیں جبکہ 13کمپنیاں ایسی ہیں جس کے بارے میں ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ ان کمپنیوں کے بارے میں انہیں تسلسل کے ساتھ شکایات موصول ہورہی تھیں۔

ایس ای سی پی کی جانب سے جاری فہرست میں لاہور سے تعلق رکھنے والے جینئس گروپ آف کمپنیز کی 3 کمپنیاں، اسلام آباد و لاہور سے تعلق رکھنے والے آل پاکستان پراجیکٹس کی 5 کمپنیاں اور لاہور و کرچی میں متحرک بی فار یو گروپ کی 18 کمپنیاں بھی شامل ہیں جبکہ اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے شوکت مروت گروپ آف کمپنیز کی 6 کمپنیاں بھی لسٹ میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

سکیورٹیز ایکسچینج کمیشن میں غیرقانونی قرار دی گئی کمپنیوں میں بیشتر ایسی ہیں جن پر عوام کو ٹریڈنگ، آٹو، رئیل اسٹیٹ، آن لائن بزنس، آئی ٹی، سیلز اینڈ مارکیٹنگ جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری کا جھانسہ دینے کا الزام ہے اور اس کیلئے وہ پونزی اسکیم، پیرامڈ اور ملٹی لیول مارکیٹنگ کا طریقہ کار اختیار کررہے تھے، ان طریقوں میں شہریوں کو سرمایہ کاری پر منافع دینے کے ساتھ ساتھ کمیشن ایجنٹ بناکر انہیں دیگر افراد لانے کے عوض بھی کمیشن کا بھی لالچ دیا جاتا ہے۔

ایس ای سی پی کے مطابق جن کمپنیوں کو غیرقانونی قرار دیا گیا وہ ایس ای سی پی اور ایف بی آر رجسٹریشن کا غلط استعمال کرنے میں مصروف رہیں، صرف سال 2021 میں ایسی شکایات پر 23 کمپنیوں کے سوشل میڈیا پیجز بند کئے گئے، ان کیخلاف کیسز بھی بنائے گئے ہیں اور 5 ارب روپے کے جرمانے بھی عائد کئے گئے ہیں۔ایس ای سی پی حکام کے مطابق کمیشن میں رجسٹریشن کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ کوئی کمپنی عوام سے کسی بھی کاروبار کیلئے سرمایہ جمع کرے۔

Browse Latest Business News in Urdu

بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر کے ذریعے صنعتکاروں کے ٹیکس سے متعلقہ  مسائل حل کرانے کی کوشش کریں گے،فیصل آبادچیمبر

بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر کے ذریعے صنعتکاروں کے ٹیکس سے متعلقہ مسائل حل کرانے کی کوشش کریں گے،فیصل آبادچیمبر

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا

صدر آئی سی سی آئی کا سی ڈی اے حکام کے ساتھ تجارتی مراکز کے مشترکہ دوروں کا فیصلہ

صدر آئی سی سی آئی کا سی ڈی اے حکام کے ساتھ تجارتی مراکز کے مشترکہ دوروں کا فیصلہ

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا

سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے