رواں مالی سال کی پہلی ششماہی،ملکی درآمدات میں اضافہ، تجارتی خسارہ دگنا ہوگیا

جولائی سے دسمبر ملکی درآمدات کا حجم 40ارب58 کروڑ ڈالر رہا اس کے برعکس برآمدات کا حجم15ارب 10 کروڑ ڈالر رہا ، ادارہ شماریات

جمعرات 6 جنوری 2022 13:44

رواں مالی سال کی پہلی ششماہی،ملکی درآمدات میں اضافہ، تجارتی خسارہ دگنا ہوگیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2022ء) پاکستان کی درآمدات میں اضافے کے پیش نظر پہلی ششماہی میں تجارتی خسارہ دگنا ہوگیا۔وفاقی ادارہ شماریات کی تجارتی اعداد و شمار کے مطابق مالی سال22 -2021 کی پہلی ششماہی میں تجارتی خسارہ دگنا ہوکر 25 ارب 47 کروڑ ڈالر ہوگیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 12 ارب 34 کروڑ ڈالر تھا۔اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے دسمبر ملکی درآمدات کا حجم 66 فیصد اضافے سے 40 ارب 58 کروڑ ڈالر رہا اس کے برعکس اسی دوران برآمدات کا حجم صرف 24.71 فیصد اضافے سے 15 ارب 10 کروڑ ڈالر رہا جس کے باعث تجارتی خسارہ تقریبا 100 فیصد سے بڑھ کر 25.47 ارب ڈالر تک جاپہنچا۔

اعدادوشمار کے مطابق دسمبر میں ماہانہ بنیاد پر تجارتی خسارہ 4 ارب 85 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا، دسمبر 2021 میں برآمدات کا حجم نومبر میں ہونے والی برآمدات سے 5.55 فیصد سے کم ہوکر 2 ارب 74 کروڑ ڈالر رہی جبکہ دسمبر 2020 کے مقابلے میں گزشتہ ماہ برآمدات 15.81 فیصد بڑھ گئیں تاہم اسی ماہ درآمدات 7 ارب 59 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

ماہرین معاشیات کے مطابق پاکستان کو درآمدات کی مد میں رقم کی ادائیگی ڈالر میں کرنی ہوتی ہے، ڈالر کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمت اور کرونا کے دوران عالمی مارکیٹ میں کنٹینرز کی کمی کے باعث اس کی لاگت میں اضافہ ہوا ہے، 3 ہزار ڈالر کا ملنے والے کنٹینر کی لاگت اب تقریبا 10 ہزار ڈالر تک جاپہنچی ہے جس کے پیش نظر درآمدی بل میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

ماہرین معاشیات نے اس حوالے سے بتایا کہ کرونا کے دوران مختلف ممالک میں لاک ڈائون لگ جانے کے خدشے کے باعث کاروباری افراد نے بڑی تعداد میں درآمدت کیں اور جب لاک ڈائون نافذ ہوا تو کنٹینرز مختلف ممالک میں پھنس گئے۔انہوں نے کہاکہ جب کاروباری سرگرمیاں دوبارہ شروع ہوئیں تو برآمدی ممالک میں کنٹینرز کی کمی ہوگئی اور سپلائی مانگ کو پورا نہیں کرپا رہی ہے اور اسی کے نتیجے میں کنٹینرز کی لاگت میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر کے ذریعے صنعتکاروں کے ٹیکس سے متعلقہ  مسائل حل کرانے کی کوشش کریں گے،فیصل آبادچیمبر

بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر کے ذریعے صنعتکاروں کے ٹیکس سے متعلقہ مسائل حل کرانے کی کوشش کریں گے،فیصل آبادچیمبر

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا

صدر آئی سی سی آئی کا سی ڈی اے حکام کے ساتھ تجارتی مراکز کے مشترکہ دوروں کا فیصلہ

صدر آئی سی سی آئی کا سی ڈی اے حکام کے ساتھ تجارتی مراکز کے مشترکہ دوروں کا فیصلہ

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا

سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے