یوریا کھاد کے بحران کے مسئلہ پر وفاق اور صوبوں کی لڑائی پاکستان کو قحط کی طرف دھکیل رہی ہی:قاضی زاہد حسین

کسان فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کو جگا ٹیکس سمجھتے ہیں، کسانوں کو گزشتہ مہینوں بجلی استعمال کرنے پر فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی آڑ میں لاکھوں روپے کے اضافی بل بھجوائے جارہے ہیں جس کی وجہ سے کسان سخت پریشان ہیں: صدر پاکستان عوامی تحریک

اتوار 16 جنوری 2022 00:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2022ء) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر قاضی زاہد حسین نے کہا ہے کہ یوریا کھاد کے بحران کے مسئلہ پر وفاق اور صوبوں کی لڑائی پاکستان کو قحط کی طرف دھکیل رہی ہے۔ کسان فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کو جگا ٹیکس سمجھتے ہیں۔ کسانوں کو گزشتہ مہینوں بجلی استعمال کرنے پر فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی آڑ میں لاکھوں روپے کے اضافی بل بھجوائے جارہے ہیں جس کی وجہ سے کسان سخت پریشان ہیں کہ وہ آف سیزن میں یہ بل کیسے ادا کریں ۔

عوامی تحریک کے مرکزی صدر نے عوامی تحریک کے صوبائی صدور میاں ریحان مقبول، میاں نوراحمد سہو اور قاضی شفیق سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی تحریک کسانوں کی آواز بنے گی اور ان کا استحصال نہیں ہونے دے گی۔ انہوں نے کہا کہ یوریا اور ڈی اے پی کی اوورچارجنگ اور بلیک مارکیٹنگ کا مسئلہ کئی ہفتوں سے کسانوں کے لئے درد سر بنا ہوا ہے، وزیراعظم نے بارہا نوٹس لینے کا اعلان کیا مگر یہ مسئلہ جوں کا توں ہے۔

(جاری ہے)

ڈی اے پی کی سرکاری قیمت 45سو روپے ہے مگر یہ 9ہزار روپے سے زائد نرخوں پربلیک میں بک رہی ہے۔ یوریا کی سرکاری قیمت 1760روپے ہے جبکہ یہ بلیک میں 2200میں بک رہی ہے۔ اسی طرح مکئی کے بیج کی پرنٹڈ قیمت 9500روپے ہے جبکہ یہ 13سے 14ہزار روپے میں بک رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری سرپرستی کے بغیر کھاد مافیا کسانوں کو نہیں لوٹ سکتا۔ اگر رٹ آف گورنمنٹ ہوتی تو کسانوں کا استحصال کرنے کی کسی کو جرات نہ ہوتی۔

احتجاج کرنے والے کسانوں کو جھوٹے مقدمات میں گرفتار کروایا جارہا ہے۔ یہ ظلم ہے۔ 22کروڑ عوام کے لئے اناج پیدا کرنے والے کسانوں کو دیوار سے مت لگایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سروے بتارہے ہیں کہ اس سال ڈی اے پی اور یوریا کھاد کے بحران کے باعث گندم کی پیداور کم رہے گی اور خوراک کا بحران شدت اختیار کر سکتا ہے۔ اس لئے حکومت اور اس کے ماتحت ادارے ہوش کے ناخن لیں اور کسانوں کو لوٹنے والے مافیاز کے خلاف سخت ایکشن لیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں  کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن   کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے  تبادلے  بڑھانےپر زور

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے تبادلے بڑھانےپر زور

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

شیخ راشد عالم فیڈریشن کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینر مقرر

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی

کراچی،شیخ راشد عالم ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینئر ..

کراچی،شیخ راشد عالم ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینئر ..