موجودہ حکومت نے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی روایت کو سرے سے ہی ختم کر دیا ‘ پرویز حنیف

پیچیدگیوںکی وجہ سے برآمدات کی آمدن ملک میں لانے کی 180روز کی مہلت کو بر قرار رکھا جائے

اتوار 16 جنوری 2022 11:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2022ء) کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئر پرسن پرویز حنیف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے دور میں اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی روایت کو سرے سے ہی ختم کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے پالیسیوں کے مثبت نتائج آنے کی شرح انتہائی کم ہے ،جس قدر پیچیدگیاں پائی جاتی ہیں ایسے میں برآمدکنندگان کیلئے برآمدات کی آمدن ملک میں لانے کی 180روز کی مہلت کو بر قرار رکھا جانا چاہیے ، اس کی آڑ میں دھوکہ دینے والوں کیلئے قانون موجود ہے جس کا نفاذ کیا جائے نہ کہ چند لوگوں کوجواز بناتے ہوئے تمام برآمد کنندگان کو لپیٹ میں لے لیا جائے ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت افغان بارڈر سے درآمدات میں شفافیت لانے کیلئے میکنزم بنائے تاکہ چور راستے بند ہو سکیں۔

(جاری ہے)

باضابطہ نظام موجود نہ ہونے کی وجہ سے شفاف کاروبار کرنے والوں کو بھی بے پناہ مشکلات کا سامنا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیٹ بینک نے بیرون ملک سے برآمدات کی آمدن لانے کے لئے 180روز کی مدت کم کر کے 120کرنے کے حوالے سے کسی طرح کی مشاورت نہیں کی ،کیا اسٹیٹ بینک بیرون ملک بھجوائی گئی مصنوعات کی رقوم کے ملک میں آنے کے حوالے سے نظام سے آگاہ نہیں ، طویل پراسس اور بے پناہ پیچیدگیو ںکے باوجود اس مدت کو 180روز سے کم کر کے 120رو زکرناکسی صورت بھی درست فیصلہ نہیں ،اس لئے مطالبہ ہے کہ اسے دوبارہ 180روز کیا جائے ۔

جو لوگ اس کی آڑ میں دھوکہ دیتے ہیں ان کے لئے قانون موجود ہے اس پر عملدرآمد کیا جائے نہ کہ اسے جواز بناتے ہوئے تمام برآمد کنندگان کی مشکلات میں اضافہ کیا جائے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ