معیشت میں مینوفیکچرنگ کا حصہ مسلسل گر رہا ہے:میاں زاہد حسین

سرمائے کا رخ غیر پیداواری شعبوں کی جانب کر دیا گیا ہے

پیر 17 جنوری 2022 17:22

معیشت میں مینوفیکچرنگ کا حصہ مسلسل گر رہا ہے:میاں زاہد حسین
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 17 جنوری 2022ء) نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ ملکی معیشت میں مینوفیکچرنگ کا حصہ مسلسل گر رہا ہے جس سے سنگین مسائل جنم لے رہے ہیں۔ دوسری طرف سرمائے کا بڑا حصہ غیر پیداواری شعبوں کی طرف جا رہا ہے جس سے چند لوگوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے جبکہ معیشت متاثر ہو رہی ہے۔

مینوفیکچرنگ کو دیگر شعبوں کے مقابلہ میں منافع بخش بنائے بغیر اس شعبہ میں نہ تو سرمایہ کاری ہو گی اورنہ ہی بے روزگاری کم ہو گی۔ ملک میں بے روزگار افراد کی تعداد کروڑوں میں پہنچ گئی ہے جنھیں صرف صنعتکاری کے فروغ کے زریعے ہی با عزت روزگار فراہم کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں سے ہر سال جی ڈی پی میں مینوفیکچرنگ کا حصہ اوسطاً 0.1 فیصد کم ہو رہا ہے۔

نوے کی دہائی میں جی ڈی پی میں مینوفیکچرنگ کا حصہ پندرہ فیصد تھا جو اب گیارہ فیصد تک گر گیا ہے اور اس میں مذید کمی آ رہی ہے۔ اگر ریفنڈ کے نظام کو جدید خطوط پر استوار نہ کیا گیا تو منی بجٹ سے صنعتکاری کے عمل کو زبردست دھچکا لگ سکتا ہے جس سے اسکا حجم مذید سکڑ جائے گاجس سے پیداوار، روزگار اور محاصل متاثر ہونگے جبکہ درآمدات پر انحصار مذید بڑھ جائے گا ۔

میاں زاہد حسین نے کہا کہ صنعتکاری کا عمل متاثر ہونے کے سبب پیداوار وبرآمدات متاثر اور درآمدات میں اضافہ ہوتا ہے جس سے تجارتی خسارہ جنم لیتاہے۔ تجارتی خسارے میں مسلسل اضافہ ہو تو ادائیگیوں کا توازن بگڑ جاتا ہے جس کا نتیجہ قرضوں کی صورت میں نکلتا ہے مگر قرضوں کی بھی ایک حد ہوتی ہے۔ اب تو بات یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ اقتدار سنبھالنے والی ہر حکومت کو ابتداء قرضوں سے کرنا پڑتی ہے جس کے ساتھ ہی یہ اعلان بھی کیا جاتا ہے کہ یہ آخری قرضہ ہے مگر جلد ہی ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لئے دوبارہ قرضہ لینا پڑ جاتا ہے۔میاں زاہد حسین نے مذید کہا کہ جو ملک اپنے اخراجات کنٹرول نہیں کر سکتا اور مالی ڈسپلن کو پامال کرتا ہے اس پر آئی ایم ایف کی حکمرانی کو کوئی نہیں روک سکتا۔

Browse Latest Business News in Urdu

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تمام تاجروں کا نگران ادارہ ہے، احسن ظفر بختاوری

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تمام تاجروں کا نگران ادارہ ہے، احسن ظفر بختاوری

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

چینی ٹیکسٹائل وفد کا اپٹما آفس کا دورہ، مشترکہ منصوبوں کے امکانات تلاش کرنے کے عزم کا اظہار

چینی ٹیکسٹائل وفد کا اپٹما آفس کا دورہ، مشترکہ منصوبوں کے امکانات تلاش کرنے کے عزم کا اظہار

میری ٹائم ریگولیٹری باڈی وقت کی اہم ضرورت ہے،عاطف اکرام شیخ

میری ٹائم ریگولیٹری باڈی وقت کی اہم ضرورت ہے،عاطف اکرام شیخ

ایل این جی کا جھوٹا سکینڈل بنانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔ میاں زاہد حسین

ایل این جی کا جھوٹا سکینڈل بنانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔ میاں زاہد حسین

اپریل 2024میں سیمنٹ کی فروخت میں 0.29فیصد کی معمولی کمی

اپریل 2024میں سیمنٹ کی فروخت میں 0.29فیصد کی معمولی کمی

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس   1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد)  اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ ..