ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا 700روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا 700روپے سستا ہو گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2022ء)عالمی مارکیٹ میں28ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 1818ڈالر ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہو گیا ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں700روپے کی کمی سے فی اونس سونا1لاکھ 35ہزار300روپے ہو گیا جبکہ600روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت1لاکھ15ہزار998روپے پر آ گئی ۔

Your Thoughts and Comments