والدین موبائل و کمپیوٹر کا غلط استعمال روکنے کیلئے بچوں کی مؤثر مانیٹرنگ یقینی بنائیں، صدر ایوان صنعت وتجارت فیصل آباد

جمعرات 19 مئی 2022 14:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2022ء) ایوان صنعت وتجارت فیصل آباد کے صدرعاطف منیر شیخ نے کہا کہ والدین بین الاقوامی رجحانات سے استفادہ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے بچوں کو موبائل و کمپیوٹر تک رسائی دیں تاہم سہولت کا غلط استعمال روکنے کیلئے ان کی مؤثر مانیٹرنگ بھی یقینی بنائی جائے۔ایک ملاقات کے دوران انہوں نے کہاکہ مذکورہ دور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا دور ہے جس کیلئے نئی نسل کو اس شعبہ کی طرف آنے کی ترغیب دینے کے ساتھ ساتھ ہر سطح پر اس کی تعلیم اور تربیت کی فراہمی کی بھی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ والدین کو اپنے بچوں کی ذہنی ،تعلیمی اور فکری تربیت کے ساتھ ساتھ ان کی کردار سازی پر بھی توجہ دینی ہوگی۔ ا نہوں نے کہا کہ مستقبل میں کامیابی کیلئے ہمیں انفارمیشن ٹیکنالوجی پر عبور حاصل کرنا ہوگا جبکہ یہ شعبہ پاکستانی خواتین کیلئے خاص طور پر اس حوالے سے بھی موزوں ہے کہ وہ گھر میں بیٹھ کر ہی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے لاکھوں ڈالر کما سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بچوں کی تربیت کے حوالے سے کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کیلئے ٹائم ٹیبل طے کرنا چاہیے تا کہ بچوں کی زندگی میں ڈسپلن لایا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ ای لرننگ، ای سیفٹی سے براہ راست منسلک ہے اسلئے والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو موبائل اور کمپیوٹر تک مکمل رسائی دیں مگر ان کی مؤثر نگرانی بھی کریں تا کہ وہ اس سہولت کا غلط استعمال نہ کر سکیں۔ ا نہوں نے کہا کہ بچوں کو روزانہ 3 گھنٹے سے زیادہ موبائل، ٹی وی یا کمپیوٹر کا استعمال نہیں کرنا چاہیے لہٰذا والدین کوہر حال میں ان اصولوں کی پابندی کرانا ہوگی۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ