رواں برس دسمبر میں عالمی مالیاتی ادارہ کی جانب سے دو اقساط ملنے کی توقع ہے، دسمبر تک او جی ڈی سی ایل کی نجکاری کا عمل مکمل کر لیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ سینٹر اسحاق ڈار

پیر 20 اکتوبر 2014 00:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 اکتوبر۔2014ء ) ورفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ رواں برس دسمبر میں عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کی جانب سے دو اقساط ملنے کی توقع ہے جبکہ امید ہے کہ دسمبر تک او جی ڈی سی ایل کی نجکاری کا عمل مکمل کر تے ہوئے جلدہی سکوک کا اجراء بھی کر دیا جائے گا جس ملک کے زر مبادلہ کے ذخائر اور ادئیگیوں کے توازن میں بہتری آ ئے گی،دیامر بھاشا ڈیم منصوبہ کو بین الاقوامی فنڈنگ کے اداروں کی جانب سے مثبت رد عمل ملنے کی توقع ہے،مختلف ممالک اور بین الاقوامی اداروں کی ا مداد سے سیلاب متاثرین اور بے گھر افراد کے حوالے سے دو علیحدہ علیحدہ فنڈ زقائم کرنے پر غور کر رہے ہیں، ملک میں جاری دھرنوں کے پاکستان کے لئے بنیادی اہمیت کے حامل بہت سے معاملات پر نہایت منفیہ اثرات مرتب ہوئے ہیں تاہم حکومت پورے جوش و جذبے سے ملک کی اقتصادی حالت اور قومی معیثت کی بحالی کے ایجنڈا پر کار فرما ہے،پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک سے اپنے اقتصادی تعلقات بڑھانے کا خواہشمند ہے اس امید کا اظہار کیا کہ افغانستان میں نئی حکومت کا رویہ ان کے ساتھ ملک کر کام کرنے کے حوالے سے دوستانہ ہو گا۔

(جاری ہے)

جبکہ دوسری جانب برطانوی امدادی ادارے ڈیپارٹمنٹ فار انٹرنیشنل ڈیویلپمنٹ کے سربراہ رچرڈ منٹگمری کا کہنا تھا کہ ڈی ایف آئی ڈی مستقبل میں انکم سپورٹ پروگرام کی حمایت جاری رکھیں گے تاہم وہ یہ بھی چاہتے ہیں کہ اس پروگرام کا دائرہ عمل وسیع کرکہ اس کو 4.5 ملین افراد سے 4.8 ملین افراد تک بڑھایا جائے۔پیر کے روز وزارت خزانہ میں پاکستان میں موجود برطانوی ہائی کمشنر فلپ برٹن اور سب سے بڑے برطانوی امدادی ادارے ڈیپارٹمنٹ فار انٹرنیشنل ڈیویلپمنٹ (ڈی ایف آئی ڈی ) کے سربراہ رچرڈ منٹگمری نے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحا ق ڈار سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران وفاقی وزیر اور مہمان شخصیات کے درمیان موجودہ حکومت کی جانب سے غربت کے خاتمہ، بے گھر افراد کی بحالی اور حالیہ تباہ کن سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے کئے جانے والی امدادی سرگرمیوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیر خزانہ نے پاکستان میں موجود برطانوی ہائی کمشنر فلپ برٹن کو اپنے حالیہ دورہ امریکہ پر اعتماد میں لیتے ہوئے مطلع کیا کہانہوں نے اپنے امریکہ قیام کے دوران بہت سے اعلی سطح کے اجلاسوں اوراہم ترین دیامر بھاشا کانفرنس میں بھی شرکت کی، انہوں نے اس امید کا ظہار کیا کہ اس منصوبہ کو بین الاقوامی فنڈنگ کے اداروں کی جانب سے مثبت رد عمل ملنے کی توقع ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اگرچہ ملک میں جاری دھرنوں کے پاکستان کے لئے بنیادی اہمیت کے حامل بہت سے معاملات پر نہایت منفیہ اثرات مرتب ہوئے ہیں تاہم حکومت پورے جوش و جذبے سے ملک کی اقتصادی حالت اور قومی معیثت کی بحالی کے ایجنڈا پر کار فرما ہے۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ رواں برس دسمبر میں عالمی مالیاتی ادارہ کی جانب سے دو اقساط ملنے کی توقع ہے جبکہ امید ہے کہ دسمبر تک او جی ڈی سی ایل کی نجکاری کا عمل مکمل کر تے ہوئے جلدہی سکوک کا اجراء بھی کر دیا جائے گا جس ملک کے زر مبادلہ کے ذخائر اور ادئیگیوں کے توازن میں بہتری آ ئے گی۔

اس موقع پر برطانوی امدادی ادارے ڈیپارٹمنٹ فار انٹرنیشنل ڈیویلپمنٹ (ڈی ایف آئی ڈی ) کے سربراہ رچرڈ منٹگمری نے وفاقی وزیر خزانہ سے کہا کہ برطانیہ بلخصوص پاکستان اورباقی دنیا سے بلعموم یہ توقع کر رہا ہے کہ وہ علاقاقی تعان کے منصوبوں بلخصوص کیسا( CASA-1000) پر عملددرآمد جاری رکھیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبہ کو اس کی صلاحیت کے پیش نظر بین الاقوامی مالی حمایت حاصل ہوجائے گی ۔

اس پر سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے یہ کہتے ہوئے کہ پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک سے اپنے اقتصادی تعلقات بڑھانے کا خواہشمند ہے اس امید کا اظہار کیا کہ افغانستان میں نئی حکومت کا رویہ ان کے ساتھ ملک کر کام کرنے کے حوالے سے دوستانہ ہو گا۔ رچرڈ منٹگمری نے واضح کیا کہ وہ مستقبل میں انکم سپورٹ پروگرام کی حمایت جاری رکھیں گے تاہم وہ یہ بھی چاہتے ہیں کہ اس پروگرام کا دائرہ عمل وسیع کرکہ اس کو 4.5 ملین افراد سے 4.8 ملین افراد تک بڑھایا جائے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ انکم سپورٹ پروگرام ان کی دلی خواہشات کے قریب تر ہے اور وہ یقین دلاتے ہیں کہ اس پروگرام کا اچھے انداز میں انتظام کرتے ہوئے اس کو شفاف اور عمدہ انداز میں چلایا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ وہ مختلف ممالک اور بین الاقوامی اداروں کی ا مداد سے سیلاب متاثرین اور بے گھر افراد کے حوالے سے دو علیحدہ علیحدہ فنڈ زقائم کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ ملاقات کے دوران فنانس ڈویژن کے مشیر رانا اسد امین، ایڈیشنل سیکریٹری وزارت خزانہاور وزیر خزانہ سے معاون خصوصی شاہد محمود نے بھی شرکت کی۔

Browse Latest Business News in Urdu

تعلیم کے بغیر قوموں کی ترقی اور خوشحالی ناممکن ہے، سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈز اینڈ سمال ..

تعلیم کے بغیر قوموں کی ترقی اور خوشحالی ناممکن ہے، سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈز اینڈ سمال ..

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ  سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر  کی  ..

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر کی ..

عالمی تجارتی نمائش ٹیکس ورلڈ  میں  شرکت  کے لئے9مئی  تک   درخواستیں طلب

عالمی تجارتی نمائش ٹیکس ورلڈ میں شرکت کے لئے9مئی تک درخواستیں طلب

کراچی میں  منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی  نمائش  میں شرکت کے لئے  15مئی  تک درخواستیں     طلب

کراچی میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے 15مئی تک درخواستیں طلب

سی پیک کے پانچ اکنامک کوریڈور پر عملدرآمد کو تیز کیا جائے گا،محمد ضمیر اسدی

سی پیک کے پانچ اکنامک کوریڈور پر عملدرآمد کو تیز کیا جائے گا،محمد ضمیر اسدی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71           ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی

موسمیاتی تبدیلی جیسے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پولینڈ اور پاکستان کے درمیان تعاون بڑھانا ہوگا،پولینڈ ..

موسمیاتی تبدیلی جیسے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پولینڈ اور پاکستان کے درمیان تعاون بڑھانا ہوگا،پولینڈ ..

پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا

پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا

حیدرآباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کا سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے تمام تجاوزات کو ختم کرنے کے آرڈر کا ..

حیدرآباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کا سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے تمام تجاوزات کو ختم کرنے کے آرڈر کا ..

اسٹیٹ بینک اور ما،لیاتی ادارے یکم مئی کو بند رہیں گے

اسٹیٹ بینک اور ما،لیاتی ادارے یکم مئی کو بند رہیں گے

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان