گذشتہ ہفتہ کاٹن مارکیٹ میں مجموعی طور پر مندی کا رجحان، کپاس کے کاشتکاروں کو شدید مالی بحران کا سامنا

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 19:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اکتوبر 2014ء)گذشتہ ہفتہ کاٹن مارکیٹ میں مجموعی طور پر مندی کا رجحان رہا جس کی وجہ سے کپاس کے کاشتکاروں کو شدید مالی بحران کا سامنا کرنا پڑا۔ مارکیٹ رپورٹ کے مطابق مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران ٹیکسٹائل واسپنگ ملز اور کپاس کے نجی برآمد کنندگان کی جانب سے روئی کی خریداری کے نسبت کپاس کے کاشتکاروں کی جانب سے پھٹی کی رسد میں اضافہ کے باعث روئی کے بھاؤ میں مجموعی طور پر مندی کا عنصر واضح رہا۔

کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ میں فی من 100روپے کمی کرکے اسپاٹ ریٹ فی من 5100کے بھاؤ پر بند کیا۔ صوبہ سندھ میں روئی کا بھاؤ فی من 4700تا 5250پھٹی کا بھاؤ فی 40کلو 2000تا 2500روپے صوبہ پنجاب میں روئی کا بھاؤ فی من 5175 تا 5300روپے جبکہ پھٹی کا بھاؤ 2400تا 2600روپے رہا۔

(جاری ہے)

کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے بتایا کہ بین الاقوامی کاٹن مارکیٹوں میں مسلسل مندی کا رجحان ہے جس کے زیراثر مقامی مارکیٹ میں بھی روئی کے بھاؤ میں مندی رہی جس کے باعث خصوصی طور پر کپاس کے کاشتکاروں کو پھٹی بہت کم دام مل رہے ہیں اوروہ شدید مالی بحران سے دوچارہیں جبکہ کئی کاشتکار دل برداشتہ ہوگئے ہیں انہوں نے فصل کی کٹائی شروع کردی ہے اور آئندہ سال کپاس کاشت کرنے سے اجتناب کرنے کا ارادہ ظاہر کر رہے ہیں۔

بروکرز کے مطابق مقامی کاٹن یارن کی مارکیٹوں میں بھی مندی کا رجحان ہے اور مالی بحران آئندہ دنوں میں مزیدبڑھتا دکھائی دے رہا ہے ۔#

Browse Latest Business News in Urdu

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کےلئے متوازن ٹیکس نظام اور ریگولیٹری اقدامات کو آسان بنایا جائے، معاشی ..

پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کےلئے متوازن ٹیکس نظام اور ریگولیٹری اقدامات کو آسان بنایا جائے، معاشی ..

یکم مئی: بینکس ،مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے

یکم مئی: بینکس ،مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے

حکومت مزدوروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے اورلیبرقوانین پرسختی سے عمل کروائی: چیئرمین ..

حکومت مزدوروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے اورلیبرقوانین پرسختی سے عمل کروائی: چیئرمین ..

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن

آئی سی سی آئی کو پوری تاجر برادری کا اعتماد حاصل ہے،  اجمل بلوچ

آئی سی سی آئی کو پوری تاجر برادری کا اعتماد حاصل ہے، اجمل بلوچ

تعلیم کے بغیر قوموں کی ترقی اور خوشحالی ناممکن ہے، سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈز اینڈ سمال ..

تعلیم کے بغیر قوموں کی ترقی اور خوشحالی ناممکن ہے، سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈز اینڈ سمال ..