پاکستان وژن 2025ء تک معاشی لحاظ سے 45 ویں سے 25 ویں نمبر پر آ جائے گا ، وفاقی وزیر احسن اقبال

منگل 28 اکتوبر 2014 22:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اکتوبر 2014ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان وژن 2025ء تک معاشی لحاظ سے 45 ویں سے 25 ویں نمبر پر آ جائے گا  ملک میں امن و امان کا کوئی مسئلہ نہیں،حکومت سرمایہ کاروں کو سہولتیں فراہم کرے گی  منگل کویہاں پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کے تیسرے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس مرتبہ وفاقی حکومت نے انسانی وسائل کو بہتر بنانے کے لئے ریکارڈ ترقیاتی بجٹ دیا ہے، غریب طلباء و طالبات کے لئے 10 ارب روپے کے وظائف بھی دیئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان وژن 2025ء تک معاشی لحاظ سے 45 ویں سے 25 ویں نمبر پر آ جائے گا اور پاکستان کے 100 سال مکمل ہونے کے بعد اس کا شمار دنیا کے ممتاز ترقی یافتہ ممالک میں ہوگا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ پاکستان ایشیا میں تجارت اور صنعت کے مستقبل کا مرکز ہے۔ پاکستان، براعظم ایشیا کے مرکز پر واقع ہے۔ غیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے یہ بہترین وقت ہے، پاکستان تیزی سے ترقی اور امن و استحکام حاصل کر رہاہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت میں ہر روز بہتری آرہی ہے اور دو سال کی مدت میں غیرملکی سرمایہ کار مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے قطاریں لگانا شروع کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و امان کا کوئی مسئلہ نہیں،حکومت سرمایہ کاروں کو سہولتیں فراہم کرے گی اور 2025ء تک برآمدی حجم بڑھا کر150 ارب ڈالر کردیا جائے گا جو اس وقت 25 ارب ڈالر ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت توانائی کے شعبوں میں بھاری سرمایہ کاری کر رہی ہے اور دیامر بھاشا ڈیم سمیت مختلف پراجیکٹس سے نہ صرف بڑی مقدار میں بجلی پیدا ہوگی بلکہ پانی کا ذخیرہ بھی وسیع کیا جائے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ڈالر کی قدر میں کمی کے ساتھ ہی گاڑی خریدنے کے خواہمشند افراد کے لئے بڑی خوشخبری

ڈالر کی قدر میں کمی کے ساتھ ہی گاڑی خریدنے کے خواہمشند افراد کے لئے بڑی خوشخبری

یورپ اور افریقہ کو زمینی راستے سے جوڑنے کے لیے زیرسمندر 28کلومیٹرلمبی اور15سو50فٹ گہری سرنگ کے منصوبے ..

یورپ اور افریقہ کو زمینی راستے سے جوڑنے کے لیے زیرسمندر 28کلومیٹرلمبی اور15سو50فٹ گہری سرنگ کے منصوبے ..

پاکستان اور مشرقی ایشیا کے ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کے حجم میں اضافہ ریکارڈ

پاکستان اور مشرقی ایشیا کے ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کے حجم میں اضافہ ریکارڈ

کراچی میں  منعقد ہونے والی  پانچویں بین الاقوامی ٹیکسٹائل اینڈ لیدر ایگزبیشن میں شرکت کے لئے  10مئی  تک ..

کراچی میں منعقد ہونے والی پانچویں بین الاقوامی ٹیکسٹائل اینڈ لیدر ایگزبیشن میں شرکت کے لئے 10مئی تک ..

چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں نمایاں اضافہ

چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں نمایاں اضافہ

زیر گردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیادو ں پر 1.5 فیصد کی کمی ، ڈیپازٹس میں اضافہ

زیر گردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیادو ں پر 1.5 فیصد کی کمی ، ڈیپازٹس میں اضافہ

ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری پر حاصل منافع کی بیرون ممالک منتقلی جاری

ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری پر حاصل منافع کی بیرون ممالک منتقلی جاری

ملک کے مجموعی محصولات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں  سالانہ بنیادوں پر 41 فیصد کی نمو ریکارڈ

ملک کے مجموعی محصولات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 41 فیصد کی نمو ریکارڈ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 96پوائنٹس کی کمی سے 71ہزار6پوائنٹ پر آگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 96پوائنٹس کی کمی سے 71ہزار6پوائنٹ پر آگیا

چیمبر آف کامرس کی ایگروبیسڈ مائیکروانڈسٹری کیلئے کم ترین شرح سوداور آسان شرائط پر قرضے فراہم کرنے کی ..

چیمبر آف کامرس کی ایگروبیسڈ مائیکروانڈسٹری کیلئے کم ترین شرح سوداور آسان شرائط پر قرضے فراہم کرنے کی ..

فیصل آباد، 3 روزہ شاندارپاکستان انٹیریئرزفرنیچرایکسپو جمعےسے  شروع ہوگی

فیصل آباد، 3 روزہ شاندارپاکستان انٹیریئرزفرنیچرایکسپو جمعےسے شروع ہوگی

پاکستان کا مزدور آج بھی اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہی: میاں زاہد

پاکستان کا مزدور آج بھی اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہی: میاں زاہد