چین کا کراچی سے پشاور تک نیا ٹریک بچھانے پلوں، لیول کراسنگ کی مرمت سمیت متعددریلوے منصوبوں پر ساڑھے3 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری پر اتفاق

بدھ 5 نومبر 2014 13:55

چین کا کراچی سے پشاور تک نیا ٹریک بچھانے پلوں، لیول کراسنگ کی مرمت سمیت متعددریلوے منصوبوں پر ساڑھے3 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری پر اتفاق

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 5نومبر 2014ء) چین نے کراچی سے پشاور تک نیا ٹریک بچھانے پلوں، لیول کراسنگ کی مرمت سمیت متعددریلوے منصوبوں پر ساڑھے3 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کے حالیہ دورہ چین میں کیا گیااور وزیراعظم کے جمعہ سے شروع ہونے والے دورہ چین میں مزید پیشرفت کا امکان ہے۔

اطلاعات کے مطابق چین کا ای یو آن انجینئرنگ گروپ پاکستان ریلویزکے500 پلوں، شاہدرہ لاہور سے پشاور تک مختلف مقامات پر438 کلو میٹر ریلوے ٹریک کی ڈبلنگ50 مقامات پر ریلویزکراسنگ پر انڈر پاسز،250 مقامات پر ریلویز کراسنگ پر فلائی اوور اور 375 کلو میٹر ریلوے ٹریک کو تبدیل کرکے نیا ٹریک بچھانے کے حوالے سے سروے کرکے اپنی جائزہ رپورٹ آئندہ سال2015 فروری میں چین اور پاکستان کی حکومت کو فراہم کریگا۔

(جاری ہے)

نیا ٹریک بچھائے جانے کے بعد ریلوے ٹرین کی رفتار85 سے105کلومیٹر فی گھنٹہ سے بڑھ کر 120 کلو میٹر فی گھنٹہ تک پہنچ جائیگی۔پاکستان ریلویزکے ذرائع نے بتایاکہ چین نے ریلویز کے مختلف شعبوں میں ساڑھے 3 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کیاہے،اس سلسلے میں چینی کمپنی کراچی سے پشاور تک ریلویزٹریک،پلوں،لیول کراسنگ کا سروے کر رہی ہے،کمپنی چین اور پاکستانی حکومت کویہ سروے رپورٹ فراہم کریگی جسکے بعداس منصوبہ پر عملی طور پرکام شروع کیا جائیگا۔

ریلویز ذرائع نے بتایا کہ شاہدرہ سے پشاورکے درمیان40 مقامات پر ٹریک پر موجود بڑے موڑوں، کراچی سے پشاورتک پانچ سو بڑے ریلویزپلوں، شاہدرہ لاہورسے پشاور تک438 کلومیٹر ٹریک کو ڈبل کرنے، 50 جگہ پر لیول کراسنگ،250 مقامات پر لیول کراسنگ کی جگہ فلائی اوور پل بنائے جائینگے۔ اسی طرح شاہدرہ سے پشاور تک ریلوے ٹریک کو تبدیل کرنے کیلیے نیا ٹریک بچھانے کیلیے سروے کیا جارہا ہے۔

چینی کمپنی 2 ہزار340 ریلویز پلوں اورگیارہ سرنگوں اور ایک ہزار4سوکلومیٹر ریلوے ٹریک کا بھی از سرے نومعائنہ کریگی اور انکی حالت کے حوالے سے اپنی رپورٹ تیارکریگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس منصوبہ کے مکمل ہونے کے بعد پاکستان ریلویزایک بار پھر سے منافع بخش ادارہ بن جائیگا، ٹرینوں کی آمدورفت بروقت ہوجائے گی کم سے کم وقت ٹرینیں اپنے منزل مقصود تک پہنچ جائینگی۔ذرائع کے مطابق ان منصوبوں کے بارے میں بات چیت حتمی مراحل میں داخل ہو چکی ہے اور توقع ہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کے جمعہ سے شروع ہونے والے دورہ چین میں اس معاملہ کو حتمی شکل دی جائے گی اور چینی صدر کے مجوزہ دورہ پاکستان میں اس سمجھوتہ پر دستخط ہوں گے۔

Browse Latest Business News in Urdu

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ایس ای سی پی ایکس ایس متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ایس ای سی پی ایکس ایس متعارف کروا دیا

روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار

روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..