وزیر اعظم یوتھ بزنس لون اسکیم کے لیے این ایف سی ایوارڈ فارمولے کے تحت قرعہ اندازی کی جائیگی

جمعرات 6 نومبر 2014 21:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6نومبر 2014ء) وزیر اعظم یوتھ بزنس لون اسکیم کے لیے این ایف سی ایوارڈ فارمولے کے تحت قرعہ اندازی کی جائیگی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے گزشتہ روز بینکوں کے سربراہان کو جاری کردہ سرکلر کے مطابق قرضوں کے لیے مطلوبہ معیار اور اہلیت پر پورا اترنے والی (منظورہ شدہ) تمام درخواستوں کو قرعہ اندازی کے عمل میں شامل کیا جائے گا۔

چاروں صوبوں، خصوصی علاقوں بشمول آزاد جموں و کشمیر، فاٹا اور گلگت بلتستان اور وفاقی دارلحکومت سے آنے والی درخواستوں کو این ایف سی ایوارڈ میں ان صوبوں/علاقوں کے شیئر کے تناسب سے حصہ دیا جائے گا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے گزشتہ روز جاری کردہ سرکلر کے مطابق یوتھ بزنس لون اسکیم کے تحت ضمانتی (گارنٹر) کی ماہانہ آمدن قرض کی مالیت سے ڈیڑھ گنا زائد ہونا ضروری ہے۔

(جاری ہے)

اس شرط کو پورا کرنے کے لیے ایک سے زائد ضمانتیوں کی گارنٹی بھی پیش کی جاسکتی ہے، تاہم ضمانتیوں کی تعداد تین سے زائد نہ ہو۔ سرکاری ملازمین کی گارنٹی کی صورت میں گریڈ پندرہ اور اس سے اوپر کے گریڈ کے افسران کی گارنٹی کی شرط عائد کی گئی ہے، گارنٹی دینے والے سرکاری افسر کی مدت نوکری ختم ہونے میں کم از کم 8سال باقی ہونا لازمی قرار پائے ہیں۔

گریڈ پندرہ اور اس سے زائد گریڈ کے حامل سرکاری افسر کی گارنٹی کی صورت میں ضمانتی کی مالیت حیثیت کی شرط ضروری نہیں ہوگی، تاہم دونوں صورتوں میں ضمانتی کے لیے کسی بینک مالیاتی ادارے کا نادہندہ نہ ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ قرضوں کے لیے درخواستیں وصول کرنے والے بینک (ایگزیکیوٹنگ ایجنسی) کا کوئی ملازم قرض کے لیے درخواست نہیں دے سکتا۔

درخواست دہندہ کا خونی رشتہ دار ضمانت دے سکتا ہے، ضمانت دینے والے کے لیے درخواست گزار کے شہر میں سکونت پذیر ہونا لازمی نہیں ہے، غیرسرکاری ضمانت داروں کے لیے عمر کی کوئی حد نہیں ہے۔ اپنے کاروبار کو توسیع دینے یا نیا کاروبار شروع کرنے کے لیے قرض کے خواہش مند درخواست گزار قرض کی مالیت کے ڈیڑھ گنا کے مساوی اپنی غیرمنقولہ جائیداد کو بطور رہن (سیکیورٹی یا گارنٹی) کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں۔ وزیر اعظم یوتھ لون اسکیم کے تمام قرضوں کی واپسی کے لیے 12ماہ کے گریس پیریڈ کی سہولت دی جائیگی، تاہم یہ سہولت صرف قرض کی قسط تک محدود ہوگی، گریس پیریڈ میں قرضوں پر واجب مارک اپ باقاعدگی سے جمع کرانا ہوگا۔

Browse Latest Business News in Urdu

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کےلئے متوازن ٹیکس نظام اور ریگولیٹری اقدامات کو آسان بنایا جائے، معاشی ..

پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کےلئے متوازن ٹیکس نظام اور ریگولیٹری اقدامات کو آسان بنایا جائے، معاشی ..

یکم مئی: بینکس ،مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے

یکم مئی: بینکس ،مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے

حکومت مزدوروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے اورلیبرقوانین پرسختی سے عمل کروائی: چیئرمین ..

حکومت مزدوروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے اورلیبرقوانین پرسختی سے عمل کروائی: چیئرمین ..

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن

آئی سی سی آئی کو پوری تاجر برادری کا اعتماد حاصل ہے،  اجمل بلوچ

آئی سی سی آئی کو پوری تاجر برادری کا اعتماد حاصل ہے، اجمل بلوچ

تعلیم کے بغیر قوموں کی ترقی اور خوشحالی ناممکن ہے، سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈز اینڈ سمال ..

تعلیم کے بغیر قوموں کی ترقی اور خوشحالی ناممکن ہے، سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈز اینڈ سمال ..

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ  سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر  کی  ..

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر کی ..