حکومت کی شفاف نجکاری پالیسی کے نتیجے میں روسی سرمایہ کار مستقبل میں پرائیویٹائز کی جانے والی توانائی کمپنیوں اور بھاری صنعتوں میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں، خرم دستگیر

جمعرات 6 نومبر 2014 22:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6نومبر 2014ء ) وفاقی وزیر تجارت انجنئیر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ روس پاکستان میں توانائی کی پیداوار اور ترسیل کے نیٹ ورک بہتر بنانے کیلئے سرمایہ کاری کرے، موجودہ حکومت کی شفاف پرائیویٹائزیشن پالیسی کے نتیجے میں روسی سرمایہ کار مستقبل میں پرائیویٹائز کی جانے والی توانائی کمپنیوں اور بھاری صنعتوں میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں،حکومت پاکستان سرمایہ کاری کو سہل بنانے کیلئے تمام رکاوٹیں دور کرے گی،ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر تجارت نے پاکستان کے دورے پر آئے روسی سرمایہ کاروں کے ایک وفد سے ملا قات کے دوران کیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان روس کے ساتھ زمینی راستے سے تجارت کیلئے افغانستان اور وسطی ایشیائی ریاستوں کے ذریعے سڑک اور ریل انفراسٹرکچر کی ڈویلپمنٹ میں دلچسپی رکھتا ہے ،جس سے دونوں ممالک کی تجارت میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ رواں ماہ کے آخر میں ہونے والے آئی جی سی کے اجلاس میں وزارت تجارت پاکستان اور روس کے مابین تجارت میں اضافے کیلئے اپنی سفارشات پیش کرے گی ، روس میں پاکستانی برآمدات کے فروغ کیلئے جلد کمرشل اتاشی کا تقرر کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان انجئیرنگ سیکٹر میں روسی مہارت سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے، حکومت پاکستانی اور روسی کمپنیوں کے مابین سالوں سے چلنے والے تنازعات حل کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کر رہی ہے ،حکومت کے اس اقدام سے روسی سرمایہ کاروں اور تاجروں کو واضح پیغام ملا ہے کہ موجودہ حکومت پاکستان کی معاشی خوشحالی کیلئے درست فیصلے کر رہی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کےلئے متوازن ٹیکس نظام اور ریگولیٹری اقدامات کو آسان بنایا جائے، معاشی ..

پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کےلئے متوازن ٹیکس نظام اور ریگولیٹری اقدامات کو آسان بنایا جائے، معاشی ..

یکم مئی: بینکس ،مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے

یکم مئی: بینکس ،مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے

حکومت مزدوروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے اورلیبرقوانین پرسختی سے عمل کروائی: چیئرمین ..

حکومت مزدوروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے اورلیبرقوانین پرسختی سے عمل کروائی: چیئرمین ..

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن

آئی سی سی آئی کو پوری تاجر برادری کا اعتماد حاصل ہے،  اجمل بلوچ

آئی سی سی آئی کو پوری تاجر برادری کا اعتماد حاصل ہے، اجمل بلوچ

تعلیم کے بغیر قوموں کی ترقی اور خوشحالی ناممکن ہے، سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈز اینڈ سمال ..

تعلیم کے بغیر قوموں کی ترقی اور خوشحالی ناممکن ہے، سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈز اینڈ سمال ..

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ  سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر  کی  ..

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر کی ..