ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان ،انٹربینک میں ڈالر کی قدر مزید دو روپے کم ہوگئی

جمعہ 5 اگست 2022 18:37

ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان ،انٹربینک میں ڈالر کی قدر مزید دو روپے کم ہوگئی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2022ء) ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان برقرار ہے،جمعہ کو انٹربینک میں ڈالر کی قیمت مزید دو روپے اور اوپن مارکیٹ میں قدر 4 روپے کم ہوگئی۔تفصیلاتکے مطابق ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا تسلسل کئی روز سے برقرار ہے، جمعہ کو بھی ڈالر کی قدر میں مزید کمی دیکھی گئی اور اس کے مقابلے میں روپے کی قدر مضبوط ہوئی۔

جمعہ کو انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر دو روپے 11 پیسے کی کمی سے 224 روپے چار پیسے کی سطح پر بند ہوئی، اسی طرح اوپن مارکیٹ نرخ بھی کم ہوئے۔اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 4 روپے کی کمی سے 222 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔جمعرات کو ڈالر کے نرخ 226.15 کی سطح پر بند ہوئیانٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے میں ڈالر کی قدر اتار چڑھائو کا شکار رہی اور ایک موقع پر 2 روپے 80 پیسے کی کمی سے 226 روپے کی سطح پر بھی آگئی تھی تاہم اختتامی لمحات میں ڈیمانڈ قدرے بڑھنے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 2.65 روپے کی کمی سے 226.15 روپے کی سطح پر بند ہوئے۔

(جاری ہے)

اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈیمانڈ نہ ہونے کے سبب ڈالر کی قدر 3 روپے کی کمی سے 226 روپے پر بند ہوئی۔واضح رہے کہ بحیثیت ریگولیٹر مرکزی بینک نے ایکس چینج کمپنیوں اور بینکوں کی زرمبادلہ کی سرگرمیوں کی نگرانی سخت کردی ہے اور متعدد ایکس چینج کمپنیوں و بینکوں کے فارن ایکس چینج آپریشنز کا معائنہ کرکے خلاف ورزی کے مرتکب شاخوں کی سرگرمیاں بھی معطل کی ہیں جس کے سبب زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منفی افواہیں پھیلا کر کی جانے والی سٹہ بازی رک گئی اور ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید تگڑا ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک حکام کے مطابق تمام مطلوبہ شرائط پورے ہونے کے بعد رواں ماہ کے تیسرے ہفتے میں آئی ایم ایف کی جانب سے قرض پروگرام کی منظوری مل جائے گی اور جاری معاشی حکمت عملی کی بدولت آئندہ دو سے تین ماہ میں ڈالر کم ہوکر اپنے حقیقی قدر پر آجائے گا۔مارکیٹ ذرائع نے بتایاکہ آنے والے دنوں میں ڈالر کی قدر میں مزید کمی کے خدشات کے پیش نظر وہ برآمد کنندگان جنہوں نے اپنی زرمبادلہ کی برآمدنی ہولڈ کی ہوئی تھیں وہ اب مارکیٹ میں بھنانے کو ترجیح دے رہے ہیں جس سے مارکیٹ میں زرمبادلہ کی سپلائی بڑھ گئی ہے اور روپیہ کی قدر مستحکم ہوتی جارہی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق سیاسی ماحول اگر سازگار رہے اور عالمی مارکیٹ میں خام تیل سمیت دیگر کموڈٹیز کی قیمتوں میں کمی ہو تو ڈالر کی قدر مستقبل میں بھی قابو میں رہ سکتی ہے۔دوسری جانب ایکس چینج ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے بتایاکہ حکومت پہلے عوام میں اپنا اعتماد پیدا کرے اور پھر ملک میں غیر دستاویزی ڈالر کو دستاویزی بنانے کے لیے روشن ڈیجیٹل اکائونٹ کی طرز پر 8 فیصد شرح منافع کے ساتھ لوگوں کو ڈالرز اپنے بینک کھاتوں میں جمع کرانے کی ترغیبی اسکیم متعارف کرائے تو اربوں ڈالرز بینکاری نظام میں داخل ہوسکتے ہیں جس سے سپلائی میں نمایاں اضافے سے ڈالر بڑی نوعیت کی قلابازیاں کھاسکتا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب