کراچی میں رواں سال کے آخر میں میٹرو بس سروس اور موٹروے کا افتتاح کردیا جائے گا، عابد شیر علی ،

عمران خان کے دہشت گردوں سے تعلقات ہیں ،پولیو خان کو30نومبر کو ویکسین پلائیں گے اور میں عمران خان کو نفسیاتی ہسپتال داخلے کے لئے وزیراعظم کو خط بھی لکھوں گا ،مسلم لیگ ن حکومت 2018 ء تک قائم رہے گی اور اگلے 5 سال بھی ن لیگ کے ہی ہوں گے، تحریک انصاف نے 30 نومبر کوشرپسندی دکھائی تو ہم بھی سختی سے نمٹیں گے ، صحافیوں سے بات چیت

بدھ 19 نومبر 2014 21:55

کراچی میں رواں سال کے آخر میں میٹرو بس سروس اور موٹروے کا افتتاح کردیا جائے گا، عابد شیر علی ،

کر اچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 19نومبر 2014ء) وفاقی وزیرمملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ کراچی میں رواں سال کے آخر میں میٹرو بس سروس اور موٹروے کا افتتاح کردیا جائے گا،عمران خان کے دہشت گردوں سے تعلقات ہیں ،پولیو خان کو30نومبر کو ویکسین پلائیں گے اور میں عمران خان کو نفسیاتی ہسپتال داخلے کے لئے وزیراعظم کو خط بھی لکھوں گا ۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت 2018 ء تک قائم رہے گی اور اگلے 5 سال بھی ن لیگ کے ہی ہوں گے، اگر تحریک انصاف نے 30 نومبر کوشرپسندی دکھائی تو ہم بھی سختی سے نمٹیں گے ۔ وہ بدھ کی شام کراچی مسلم لیگ ہاؤس میں آمد کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے۔اس موقع پر مسلم لیگ ن سند ھ کے جنرل سیکریٹری نہال ہاشمی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیرمملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ہماری حکومت کے چین سے کئے گئے پاورپراجیکٹ معاہدوں کو ختم کرنا چاہتے ہیں وہ خودکفیل پاکستان کو دیکھنا نہیں چاہتے۔انہوں نے کہا کہ2018تک پاکستان سے لوڈ شیڈنگ ختم کر دی جائے گی ، جرمنی اور چین سے ٹربائن کی مدد سے بجلی حاصل کرنے کے حوالے سے مشاورت جاری ہے ہماری حکومت نے چین سے ساڑھے 10 ہزار میگاواٹ پاور پراجیکٹ کے معاہدے بھی کئے ہیں لیکن دھرناسیاست والے ان معاہدوں پر تکلیف کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دھرنے والوں کو شرم آنی چاہئے کہ انہیں آئی ڈی پیز کے نام پر جمع ہونے والا چندہ میوزیکل کنسرٹ پر خرچ کیا ۔10 لاکھ آئی ڈی پیز کو بے یارومددگار چھوڑ کر35 گاڑیوں کے قافلے میں عمران خان وی آئی پی کلچر کا خاتمہ کرنے چلے ہیں۔ن لیگ عمران خان کے ذہنی تواز ن کودرست کرنے میں مدد کرسکتی ہے ان کا علاج شریف میڈیکل سینٹر میں کرایا جائے گا ۔

عابد شیر علی کا کہنا تھاکہ وزیر اعظم نوازشریف کی ہدایت تھی کہ کراچی اور حیدرآباد کا دورہ کروں وہاں لوگوں کو بجلی کی لوڈشیڈنگ اور اووربلنگ کے حوالے سے جو مشکلات ہیں ان کا ازالہ کروں،کراچی میں کے الیکٹرک حکام سے میٹنگ کریں گے اور شکایات پر بھی لازمی بات چیت ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ساری عمر شریف خاندان کے بوٹ پالش کرنے والے شیخ رشید کو عمران نے کنٹینر پر ساتھ رکھا ہوا ہے ،شیخ رشید ریلوے کی اربوں روپے کی زمین کا حساب دیں،عمران خان نے خیبرپختون خواہ جہانگیر ترین کو ٹھیکے پر دے دیا ہے ،وہ بتائیں کہ ان کے کتنے وزراء کے ریفررنس نیب کو بھیجے ہیں ۔

انہوں نے عمران خان کو پولیو خان مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام آپ کو ویکسین دے کر طبیعت ٹھیک کردے گی میں عمران خان کو چیلنج کرتاہوں کہ ہماری حکومت پر ایک روپے کی بھی کرپشن ثابت کردیں تو آپ سچے ہوں گے ۔انہوں نے صحافیوں کو 24گھنٹے کوریج دینے کے باوجود بکاؤ کہنے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ سچ لکھنے والے صحافیوں پر الزامات پر عمران خان کو شر م آنی چاہئے ۔

عابد شیر علی کا کہناتھا کہ انڈسٹریل سیکٹر میں لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ کردیا ہے اور اگلے انتخابات تک ملک بھر سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردیا جائے گا۔کول پاور پراجیکٹ شروع ہونے میں ڈھائی سال لگیں گے جبکہ ہاہیڈل پاور پراجیکٹ پانچ سا ل میں شروع ہوگا،کالا باغ ڈیم تمام صوبوں کی مشاورت کے بغیر نہیں بن سکے گا۔انہوں نے کراچی کے عوام اووربلنگ کے عذاب میں مبتلا ہیں جسکا ہمیں احساس ہے اور کے الیکٹر ک حکام سے اووربلنگ پر بازپرس کریں گے او رعوام کو اس عذاب سے چھٹکار ا دلائیں گے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

چین ، پاکستان نیشنل پویلین میں پاکستانی بیف کی نمائش

چین ، پاکستان نیشنل پویلین میں پاکستانی بیف کی نمائش

ڈی آئی جی آپریشنز کی صدر لاہور چیمبر  سے ملاقات، امن و امان سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

ڈی آئی جی آپریشنز کی صدر لاہور چیمبر سے ملاقات، امن و امان سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

سرحد چیمبر اور امریکہ کے مابین خیبر پختو نخوا میں سر ما یہ کار ی و روزگار کے مواقع پیدا کرنے  کیلئے مشترکہ ..

سرحد چیمبر اور امریکہ کے مابین خیبر پختو نخوا میں سر ما یہ کار ی و روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے مشترکہ ..

ٹیکس کا حصول کسی بھی ملک کی معاشی ترقی  کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ،چیف کمشنر آر ٹی او سیالکوٹ

ٹیکس کا حصول کسی بھی ملک کی معاشی ترقی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ،چیف کمشنر آر ٹی او سیالکوٹ

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500روپے  کمی ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500روپے کمی ریکارڈ

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ

ڈی آئی جی آپریشنزکی لاہورچیمبر کے صدرکاشف انور سے ملاقات، امن و امان و دیگر معاملات پر تبادلہ خیال

ڈی آئی جی آپریشنزکی لاہورچیمبر کے صدرکاشف انور سے ملاقات، امن و امان و دیگر معاملات پر تبادلہ خیال

لیبر ڈیپارٹمنٹ  تجارت اور صنعت  کے فروغ کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی  یقینی بنانے کیلئے کوشاں ..

لیبر ڈیپارٹمنٹ تجارت اور صنعت کے فروغ کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کوشاں ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان،   انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان، انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند

ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ

ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ

لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت

لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں