ملک میں خوردنی تیل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

جمعرات 24 نومبر 2022 12:54

ملک میں خوردنی تیل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں نمایاں اضافہ ریکارڈ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2022ء) ملک میں خوردنی تیل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں سالانہ بنیادوں پرنمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے، جاری مالی سال کے دوران پام آئل کی درآمدات میں 9.14 فیصد جبکہ سویابین آئل کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر850 فیصدکی نمودیکھنے میں آئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات اورسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں پام آئل کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر9.14 فیصد اورسویابین آئل کی درآمدات میں 850 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکراکتوبرتک کی مدت میں پام آئل کی درآمدات کاحجم 1.226ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 9.14 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پام آئل کی درآمدات کاحجم 1.123 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا،اکتوبرمیں پام آئل کی درآمدات پر246.19 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجوستمبرمیں 347.46 ملین ڈالر اورگزشتہ سال اکتوبرمیں 288.98ملین ڈالرتھا،مالی سال 2022 میں پام آئل کی درآمدات پر3.150 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔

(جاری ہے)

اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں سویابین آئل کی درآمدات پر117.22 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 12.34 ملین ڈالرتھا، اکتوبرمیں سویابین آئل کی درآمدات کاحجم 28.39 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوستمبرمیں 41.35 ملین ڈالر اورگزشتہ سال اکتوبرمیں 0.283 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2022 میں سویابین آئل کی درآمد پر238.96 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔\395

Browse Latest Business News in Urdu