حکومت نے آئندہ ماہ جنوری میں میٹرو بس سروس کے آغاز کا فیصلہ کرلیا

ہفتہ 6 دسمبر 2014 13:41

حکومت نے آئندہ ماہ جنوری میں میٹرو بس سروس کے آغاز کا فیصلہ کرلیا

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 06 دسمبر 2014ء) حکومت نے آئندہ ماہ جنوری میں میٹرو بس سروس کے آغاز کا فیصلہ کرلیا ہے۔ راولپنڈی کے کمشنر اور میٹرو بس کے پروجیکٹ ڈائریکٹر زاہد سعید نے بتایا کہ حکومت نے 23 مارچ 2015 تک پشاور موڑ انٹرچینج ‘ 25 جنوری 2015 تک میٹرو بس پروجیکٹ کی تکمیل کی ڈیڈ لائن مقرر کر رکھی ہے۔انہوں نے کہاکہ این ایل سی کو تعمیراتی کام ختم کرنے کے لیے مزید دو ماہ دیئے گئے ہیں جبکہ میٹر وبس کے لیے کوریڈور کی تکیمل 25 جنوری تک ہو جائے گی۔

زاہد سعید نے کہاکہ پشاور موڑ انٹر چینج اس پروجیکٹ کا ایک الگ حصہ ہے جو کشمیر ہائی وے استعمال کرنے والے افراد کو سگنل فری روٹ فراہم کریگا ‘ چار انڈر پاسز کی بدولت راولپنڈی سے پاکستان سیکریٹریٹ کی جانب میٹرو بس کو سگنل فری روٹ ملے گا۔

(جاری ہے)

میٹر وبس پروجیکٹ کی نگرانی اورعمل درآمد کمیٹی کے چیئرمین حنیف عباسی نے بتایا کہ حکومت مقررہ تاریخ پر سروس کے آغاز کے لیے پر عزم ہے تاکہ راولپنڈی، اسلام آباد کے شہریوں کو بہترین سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نواز شریف اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب شہباز شریف مقررہ ڈیڈ لائن کے اندر ہی میٹرو بس پروجیکٹ کا آغاز چاہتے ہیں۔حنیف عباسی نے بتایا کہ میٹرو بس پروجیکٹ کا آغاز وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف 30 جنوری کو کریں گے۔

Browse Latest Business News in Urdu

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کےلئے متوازن ٹیکس نظام اور ریگولیٹری اقدامات کو آسان بنایا جائے، معاشی ..

یکم مئی: بینکس ،مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے

حکومت مزدوروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے اورلیبرقوانین پرسختی سے عمل کروائی: چیئرمین ..

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن

آئی سی سی آئی کو پوری تاجر برادری کا اعتماد حاصل ہے،  اجمل بلوچ

تعلیم کے بغیر قوموں کی ترقی اور خوشحالی ناممکن ہے، سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈز اینڈ سمال ..

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ  سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر  کی  ..