اسٹیٹ بینک نے نابینا افراد کو بینکاری خدمات کی فراہمی کے لیے گائیڈ لائنز جاری کردیں

پیر 8 دسمبر 2014 23:28

کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 08 دسمبر 2014ء)بینک دولت پاکستان نے نابینا افراد کو بینکاری خدمات فراہم کرنے کی خاطر بینکوں کو رہنمائی کے لیے ہدایات جاری کی ہیں۔ نابینا افراد کو بینکاری اور مالی خدمات تک مساویانہ رسائی فراہم کرنے کے لیے عمومی رہنما ہدایات تشکیل دی گئی ہیں جن میں دیگر پہلوؤں کے علاوہ بینک اکاؤنٹ کھولنے اور چلانے، نقد نکلوانے/چیک بک کی سہولت، کریڈٹ کارڈز، اے ٹی ایم/ڈیبٹ کارڈ، فون/انٹرنیٹ بینکاری، لاکرز اور قرضوں کے حصول سے متعلق ہدایات شامل ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق دنیا کے تمام مالی اعتبار سے ترقی یافتہ علاقوں میں معذوری کی بنیاد پر کسی سے امتیازی سلوک برتنا غیرقانونی ہے۔پاکستان 2011ء سے اقوام متحدہ کے معذور افراد کے حقوق اور آپشنل پروٹوکول کے کنونشن کا توثیق شدہ رکن ہے۔

(جاری ہے)

اس کنونشن میں واضح طور پر معذور افراد کے حقوق اور مالی خدمات تک ان کی رسائی کا عہد کیا گیا ہے۔ پاکستان کے آئین میں بھی کہا گیا ہے کہ تمام شہری قانون کی نظر میں برابر ہیں اور قانون کے مساویانہ تحفظ کا حق رکھتے ہیں۔

چنانچہ بینکوں/مائیکروفنانس بینکوں کے لیے لازمی ہے کہ معذوری میں مبتلا خصوصاً نابینا کے لیے بینکاری/مالی خدمات کی سہولتوں تک رسائی آسان بنائیں۔ان خدمات کی فراہمی کے لیے بینکوں/مائیکروفنانس بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ گائیڈ لائنز کے اجرا کی تاریخ کے تین ماہ کے اندر تمام متعلقہ اسٹیشنری، فارموں/دستاویزات وغیرہ کی بریل رسم الخط میں طباعت کا انتظام کریں۔

مزید برآں، بینک علاقے/شہر/قصبے کی کم از کم ایک شاخ میں متعلقہ اسٹیشنری کا ذخیرہ فراہم کریں جہاں سے دیگر شاخیں یہ سامان حاصل کرسکیں۔ بینکوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ایک دوسرے سے تعاون کرکے اس بات کو یقینی بنائیں کہ جس علاقے میں کئی بینک/مائیکروفنانس بینک کام کررہے ہوں وہاں کم از کم ایک شاخ میں نابینا افراد کے لیے بولنے والی اے ٹی ایم کی سہولت موجود ہو۔بینکوں/مائیکروفنانس بینکوں اور دیگر متعلقہ فریقوں کے لیے مزید تفصیلات اسٹیٹ بینک کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ  رہا ہے، اعجاز الرحمان

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ رہا ہے، اعجاز الرحمان

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..