رواں مالی سال جولائی سے نومبر کے دوران چاول کی برآمدات میں 8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا

پیر 22 دسمبر 2014 21:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر 2014ء) رواں مالی سال جولائی سے نومبر کے دوران چاول کی برآمدات میں 8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آئندہ سال کے دوران چاول کی برآمد ات کو 5 ارب ڈالر تک لے جانے کا عندیہ دیا ہے۔ ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی5 ماہ میں 73 کروڑ 86 لاکھ ڈالر مالیت کے13لاکھ 3 ہزار 644 میٹرک ٹن چاول برآمد کیا گیا اس طرح برآمدات میں8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

گذشتہ مالی سال اس عرصے کے دوران 68 کروڑ 18 لاکھ ڈالر مالیت کا 11 لاکھ 60 ہزار میٹرک ٹن چاول برآمد کیا گیا تھا۔ دوسری جانب رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے بتایا ہے کہ رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آئندہ ایک سال کے دوران چاول کی برآمد کا حجم 5 ارب ڈالر سالانہ تک پہنچانے کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائے گی اس وقت پاکستان کی چاول کی موجودہ برآمدات اڑھائی ارب ڈالر سالانہ ہیں۔

(جاری ہے)

رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان کے مطابق ڈالر کی قیمت میں اضافہ، بروقت بارشیں نہ ہونے، نہری پانی کی قلت، اکثر علاقوں میں زیر زمین پانی کھارا ہونے، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کے ساتھ ساتھ بیجوں، کھادوں، زرعی ادویات، زرعی آلات ومختلف زرعی مداخل کے اخراجات بڑھنے سمیت دیگر مسائل کے باوجود پاکستان میں وسیع پیمانے پر چاول کی اچھی پیداوار حاصل کی جا رہی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کےلئے متوازن ٹیکس نظام اور ریگولیٹری اقدامات کو آسان بنایا جائے، معاشی ..

پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کےلئے متوازن ٹیکس نظام اور ریگولیٹری اقدامات کو آسان بنایا جائے، معاشی ..

یکم مئی: بینکس ،مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے

یکم مئی: بینکس ،مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے

حکومت مزدوروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے اورلیبرقوانین پرسختی سے عمل کروائی: چیئرمین ..

حکومت مزدوروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے اورلیبرقوانین پرسختی سے عمل کروائی: چیئرمین ..

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن

آئی سی سی آئی کو پوری تاجر برادری کا اعتماد حاصل ہے،  اجمل بلوچ

آئی سی سی آئی کو پوری تاجر برادری کا اعتماد حاصل ہے، اجمل بلوچ

تعلیم کے بغیر قوموں کی ترقی اور خوشحالی ناممکن ہے، سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈز اینڈ سمال ..

تعلیم کے بغیر قوموں کی ترقی اور خوشحالی ناممکن ہے، سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈز اینڈ سمال ..

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ  سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر  کی  ..

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر کی ..