کے ایس ای میں تیزی کا رجحان،سرمایہ کاری مالیت میں 1کھرب 12ارب سے زائد کا اضافہ

پیر 22 دسمبر 2014 22:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر 2014ء) کراچی اسٹاک ایکسچینج (کے ایس ای) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس480.47 پوائنٹس کے اضافہ سے 31491.62 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتہ کے پہلے روز پیر کو کراچی اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 31100,31200,31300اور 31400 پوانٹس کی چار بالائی نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے 480.47 پوائنٹس کے اضافہ سے 31491.62 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی402.22 پوائنٹس کی تیزی سے 20439.75 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مزیدبرآں کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 356.90 پوائنٹس کا اضافہ رونماء ہوا جبکہ کے ایم آئی 787.99 انڈیکس میں بھی 50583.58 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ دریں اثناء بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس381.65 پوائنٹس اضافے سے 17427.87 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 431.88 پوائنٹس کے اضافہ سے 18122.28 پوائنٹس پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 353 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 183 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 150 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 20کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی نیسلے پاک کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 425.00 روپے کے اضافہ سے 8925.00 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح باٹا پاک کے حصص کی سودے بھی 105.72 روپے کی تیزی سے 3416.72 روپے پر بند ہوئے۔

سب سے زیادہ مندی رفحان میظ اور ایکسائیڈ پاک کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ رفحان میظ کے حصص کی قیمت274.22 روپے کی مندی سے 10000.00 روپے اور ایکسائیڈ پاک کے حصص کی قیمت بھی 98.35 روپے کی کمی سے 1868.65 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار کے الیکٹرک کے حصص میں ہوا جو 1 کروڑ 50 لاکھ 18 ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت 8.74 روپے سے شروع ہو کر 8.98 روپے پر بند ہوئی۔ مجموعی طور پر 18 کروڑ 16 لاکھ 95 ہزار 700 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 1کھرب12ارب50 کروڑ 49 لاکھ 21 ہزار 500 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 70 کھرب 89 ارب 17 کروڑ39 لاکھ 85 ہزار 380 روپے سے بڑھ کر 72 کھرب 1 ارب 67 کروڑ89 لاکھ 6 ہزار 880 روپے ہو گیا۔

Browse Latest Business News in Urdu

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کےلئے متوازن ٹیکس نظام اور ریگولیٹری اقدامات کو آسان بنایا جائے، معاشی ..

پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کےلئے متوازن ٹیکس نظام اور ریگولیٹری اقدامات کو آسان بنایا جائے، معاشی ..

یکم مئی: بینکس ،مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے

یکم مئی: بینکس ،مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے

حکومت مزدوروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے اورلیبرقوانین پرسختی سے عمل کروائی: چیئرمین ..

حکومت مزدوروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے اورلیبرقوانین پرسختی سے عمل کروائی: چیئرمین ..

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن

آئی سی سی آئی کو پوری تاجر برادری کا اعتماد حاصل ہے،  اجمل بلوچ

آئی سی سی آئی کو پوری تاجر برادری کا اعتماد حاصل ہے، اجمل بلوچ

تعلیم کے بغیر قوموں کی ترقی اور خوشحالی ناممکن ہے، سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈز اینڈ سمال ..

تعلیم کے بغیر قوموں کی ترقی اور خوشحالی ناممکن ہے، سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈز اینڈ سمال ..

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ  سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر  کی  ..

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر کی ..