کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کا اختتام بھی تیزی پر ہوا،

کے ایس ای 100انڈیکس میں207پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ ، انڈیکس33324پوائنٹس کی تاریخی بلند ترین سطح پر بند ہوا

جمعہ 9 جنوری 2015 23:28

کراچی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 جنوری 2015ء) کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کا اختتام بھی تیزی پر ہوا،کے ایس ای 100انڈیکس میں207پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس33324پوائنٹس کی تاریخی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی کے باعث سرمائے کا حجم بھی76کھرب روپے کی سطح عبور کرگیا،سرمائے میں مجموعی طور پر69ارب روپے سے زائد کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد مارکیٹ سرمائے کا مجموعی حجم76کھرب64ارب روپے کی سطح پر پہنچ گیا،ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے آئل اینڈ گیس،فنانشل،انرجی اور سیمنٹ سیکٹرز میں حصص کی خریداری دیکھی گئی جس کے نتیجے میں کاروباری حجم میں 8کروڑ سے زائد حصص کا اضافہ دیکھا گیا اور کاروباری حجم27کروڑ حصص کی سطح سے بلند ہوکر35کروڑ حصص کی سطح پر جا پہنچا،ٹریڈنگ کے دوران آئل اینڈ گیس انڈیکس میں431پوائنٹس کا اضافہ جبکہ بینکنگ انڈیکس میں88پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

مارکیٹ ذرائع کے مطابق معاشی اشاریے بہتر سمت کی جانب ہونے کے باعث مارکیٹ میں تیزی کا تسلسل ہے اور مستقبل قریب میں بھی تیزی کا یہی تسلسل برقرار رہ سکتا ہے۔ٹریڈنگ کے دوران نیسلے اور رفحان میعظ کے حصص کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا جہاں نیسلے کے حصص کی قیمت522.46روپے اضافے سے10975.01اور رفحان میعظ کے حصص کی قیمت472.14روپے اضافے سے10972.14روپے رہی جبکہ ایکسائیڈ کے حصص کی قیمت100.33روپے کمی سے1920.17اور کولگیٹ پامولیو کے حصص کی قیمت68روپے کمی سے1932روپے رہی،کے ایس ای30انڈیکس141پوائنٹس اضافے سے21620اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس218پوائنٹس اضافے سے24298پوائنٹس پر بند ہوئے۔

Browse Latest Business News in Urdu

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ  کا انعقاد ،مقررین ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ کا انعقاد ،مقررین ..

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ