وزیراعظم یوتھ بزنس لون اسکیم کی غیر اعلانیہ بندش کا خطرہ

جمعرات 5 فروری 2015 12:02

وزیراعظم یوتھ بزنس لون اسکیم کی غیر اعلانیہ بندش کا خطرہ

اسلا م آ با د(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05فروی 2015ء) وفاقی حکومت اور تجارتی بینکوں کی عدم دلچسپی اور سست رفتار پروسیس کے باعث بے روزگار نوجوانوں کے لیے وزیراعظم یوتھ بزنس لون اسکیم کی غیراعلانیہ طور پر بندش کے خطرات پیدا ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطا بق ن لیگ کی حکومت نے مذکورہ اسکیم کے تحت ابتدائی طور پر 100 ارب روپے کے قرضے جاری کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن 13 جنوری 2015 تک اسکیم کے تحت صرف5 ارب روپے مالیت کے قرضوں کا اجرا ممکن ہوسکا۔

ذرائع نے بتایا کہ اسکیم سے سیاسی فائدہ اٹھانے کی غرض سے وزیراعظم نوازشریف نے ابتدائی طور پر فیصلہ کیا تھا کہ وہ اسکیم کے تحت منظور ہونے والی درخواستوں کی ہرقرعہ اندازی بذات خود کریں گے جنہوں نے گزشتہ 2 سال میں صرف 2 قرعہ اندازی کی لیکن کئی ماہ گزرنے کے باوجود اسکیم کی تیسری قرعہ اندازی وزیراعظم کی مصروفیات کی وجہ سے زیرالتوا ہے۔

(جاری ہے)

قرض کے خواہشمند نوجوانوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے تجارتی بینکوں کو مذکورہ اسکیم میں شمولیت کے احکام کے باوجود یوتھ بزنس لون اسکیم کی درخواستوں کی وصولی صرف 2 بینکوں نیشنل بینک (این بی پی) اور فرسٹ ویمن بینک (ایف ڈبلیوبی ایل) تک محدود ہے لیکن ان دونوں بینکوں میں بھی بیروزگارنوجوانوں کے لیے کوئی ہیلپ ڈیسک قائم نہیں کی گئی بلکہ اسکیم سے متعلق معلومات سے آگہی کے لیے پبلسٹی مہم بھی بند کردی گئی ہے جس سے امر کی بخوبی نشاندہی ہوتی ہے کہ جاری یوتھ بزنس لون اسکیم کسی بھی وقت غیراعلانیہ طور پر بند کردی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ ن لیگ کی حکومت نے ابتدائی طور پراسکیم کے تحت ہر سال 1 لاکھ بے روزگار نوجوانوں کو قرضوں کے اجرا کا ہدف مقرر کیا تھا اور طے شدہ معیار پر پورا اترنے والے نوجوانوں کی درخواستوں کی قرعہ اندازی ماہانہ بنیادوں پر کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن اسکیم کے تحت قرضوں کے لیے منظوری کی جانے والی تقریباً 10 ہزار 500 درخواستیں صرف قرعہ اندازی نہ ہونے کی وجہ سے زیرالتوا ہیں۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ اسکیم کے تحت تاحال 59 ہزار 608 بے روزگار نوجوانوں کی جانب سے قرضوں کے حصول کے لیے درخواستیں جمع کرائی گئی ہیں جن میں سے صرف 10 ہزار400 درخواست گزاروں کو قرضوں کی منظوری کے خطوط جاری کیے گئے، ان اعدادوشمار سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ن لیگ کی حکومت نے لاکھوں بیروزگارنوجوانوں کواسکیم تحت قرضوں کے اجرا کا اعلان کیا تھا جو تاحال پورا نہ ہوسکا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ قومی نوعیت کی مذکورہ اسکیم سے تاحال مطلوبہ بہتری کے نتائج برآمد نہیں ہوسکے اور اسکیم کی سخت شرائط کی وجہ سے بیروزگار نوجوانوں کی بڑی تعداد اسکیم سے استفادہ نہیں کرپائی۔ذرائع نے بتایا کہ ضمانتیوں کے عدم تعاون کے باعث ابتدائی 2 قرعہ اندازیوں میں کامیاب ہونے والے بیشترنوجوانوں کو منظورہونے والے قرضوں کی صرف ایک قسط مل سکی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ تمام تجارتی بینکوں کے تعاون سے اگروزیراعظم یوتھ بزنس لون اسکیم کو منظم انداز میں چلایا جائے تو پاکستان میں نہ صرف ایس ایم ایزکو تیزی سے فروغ حاصل ہوگا بلکہ لاکھوں بیروزگار نوجوان برسرروزگار ہوکر مزید لاکھوں بیروزگار نوجوانوں کیلیے روزگارکی فراہمی کا باعث بن سکتے ہیں جبکہ پاکستان کی جی ڈی پی افزائش 2 تا 3 فیصد سالانہ بڑھ سکتی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ