پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نئے کاورباری ہفتہ کا آغاز مثبت انداز میں ہوا

پیر 18 مارچ 2024 22:43

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نئے کاورباری ہفتہ کا آغاز مثبت انداز میں ہوا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2024ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نئے کاورباری ہفتہ کا آغاز مثبت انداز میں ہوا،کے ایس ای100انڈیکس میں 74پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا،تاہم مارکیٹ میں تیزی کے باوجود حصص کی فروخت کے دباؤ کے باعث مارکیٹ سرمائے میں 5ارب روپے سے زائد کی کمی دیکھی گئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ کاروباری ہفتہ کا اختتام مندی پر ہوا تھا،تاہم نئے کاروباری ہفتہ کے روز اسٹاک مارکیٹ میں معمولی تیزی دیکھی گئی اور کے ایس ای100انڈیکس74پوائنٹس ا ضافہ سے 64816پوائنٹس سے بڑھکر 64890پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،مارکیٹ میں معمولی تیزی کے باوجود حصص کی فروخت کے دباؤکے باعث سرمائے کے حجم میں 5ارب روپے سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد مارکیٹ کے مجموعی سرمایہ کا حجم92کھرب روپے کی سطح سے گر کر91کھرب روپے کی سطح پر آگیا،گزشتہ روز حصص کی کاروباری مالیت7ارب78کروڑ روپے سے زائد رہی جبکہ جمعہ کے روز 10ارب روپے سے زائد مالیت کے حصص کے سودے ہوئے تھے،پیر کے روز 21کروڑ حصص کے سودے ہوئے جبکہ جمعہ کے روز 25کروڑ حصص سے زائد حصص کا کاروبار ہوا تھا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز مارکیٹ میں مجموعی طور پر328کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا،جس میں سے 145کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں اضافہ،158کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں کمی اور 25کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں استحکام دیکھا گیا،کے ایس ای30انڈیکس 21پوائنٹس کمی سے 21535اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 4پوائنٹس اضافہ سے 43161پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئے،گزشتہ روز ٹیلی کام،پٹرولیم،فوڈ،بینکنگ اور ٹیکسٹائل سیکٹر کے سودے نمایاں رہے،گزشتہ روز پاکستان ہوٹلز ڈیولپمنٹ لمیٹڈ اور پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے حصص کی قیمت میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا،جو بالترتیب 19روپی98پیسے اضافہ سے 499.98اور11روپے اضافہ سے 992روپے رہے جبکہ اسماعیل انڈسٹریز لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 60روپے کمی سے 1050اور سفائر فائبر لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 35روپی83پیسے کمی سے 1506روپی67پیسے کی سطح پر رہی۔

Browse Latest Business News in Urdu

روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار

روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی