ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

بدھ 24 اپریل 2024 20:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) آل کراچی تاجر الائنس ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایاز میمن موتی والا نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کو خوش آئند قراردیتے ہوئے کہاہے کہ ایرانی صدر کے دورے سے دونوں ممالک کے مابین تجارتی و سفارتی تعلقات مضبوط ہوں گے ، دونوں ممالک کے درمیان مذہب، تہذیب، سرمایہ کاری اور سکیورٹی کے رشتے ہیں ، ایران اور پاکستان کے مابین تجارتی معاہدوں سے دونوں ممالک کی عوام کو فائدہ ہوگا، ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا، ایازمیمن موتی والا نے کہا کہ ایران وہ ملک ہے جس نے سب سے پہلے پاکستان کو تسلیم کیا اس لحاظ سے ہمارا ایران کے ساتھ تعلق سب سے پہلا اور دیرینہ ہے پاک ایران اقتصادی، تجارتی ، ثقافتی تعلقات کو بڑھانے سے نئی راہیں ہموار ہوں گی جو پورے خطے کے لیئے مثبت کردار ادا کریں گی، ساری دنیا جانتی ہے کہ پاکستان ایک امن پسند اور تجارتی وسفارتی تعلقات کو بہتر انداز میں لیکر چلنے والا ملک ہے ایران کے ساتھ تجارتی حجم بڑھانے سے پاکستان کے تاجروں کو مالی فوائد حاصل ہوں گے جو ملکی معیشت کو سہارا دینے میں اہم کردار ادا کریں گے، ملک سے غربت اور بیروزگاری کے خاتمے کے لیئے ہرحال میں معاشی سرگرمیاں بڑھانی ہوگی اور مختلف ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات کو بھی بڑھانا ہوگا تا کہ کاروبار بڑھ سکے، انہوں نے کہا کہ بلاشبہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیئے ایران اور پاکستان کی کاوشیں لائق تعریف ہے ، قیام امن، تعمیروترقی سمیت مختلف اہم شعبوں میں دونوں ممالک کے تعلقات میں مضبوطی سے بہتری آئے گی مذاکرات اور ہر شعبے میں تعاون کو فروغ دینے سے دونوں ہمسایہ ممالک کی عوام کے لیئے خوشحالی کی راہیں ہموار ہوں گی اور خطے میں ترقی و بہتری کے نئے دور کا آغاز ہوگا پاکستانی قوم ایران کے ساتھ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور دونوں ممالک کے مابین تعلقات کی مضبوطی کی خواہاں ہے ، انہوں نے کہا کہ پاک آرمی چیف کی جانب سے پاک ایران سرحد کو امن اور دوستی کا بارڈر قراد دیا جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان پاک ایران سرحد پر باہمی رابطوں کو مضبوط کرنے کا خواہاں ہے ، دونوں ممالک کے مابین بہترین کوآرڈینیشن سے دہشتگردی کے خاتمے میں مدد ملے گی اور خطے میں امن واستحکام رہیگا۔

Browse Latest Business News in Urdu

فیصل آباد کو جدید سائنسی خطوط پر استوار کرنے کے لئے شہری ترقی کے  محکموں میں پائیدار بنیادوں پر روابط ..

فیصل آباد کو جدید سائنسی خطوط پر استوار کرنے کے لئے شہری ترقی کے محکموں میں پائیدار بنیادوں پر روابط ..

بزنس فیسیلی ٹیشن سینٹر کو کامیاب بنانےکے لئے ہر ممکن تعاون کریں گے، قائم مقام صدرفیصل آباد چیمبر

بزنس فیسیلی ٹیشن سینٹر کو کامیاب بنانےکے لئے ہر ممکن تعاون کریں گے، قائم مقام صدرفیصل آباد چیمبر

پاکستان انویسٹمنٹ کانفرنس و سمارٹ ایکسپو 11مئی کوسعودی عرب میں منعقد ہوگی

پاکستان انویسٹمنٹ کانفرنس و سمارٹ ایکسپو 11مئی کوسعودی عرب میں منعقد ہوگی

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی، فارمی انڈے مہنگے

سعودی تجارتی وفد کو پاکستان پہنچنے پر بزنس کمیونٹی سمیت پوری قوم خوش آمدید کہتی ہے، تاجر رہنما احسن ..

سعودی تجارتی وفد کو پاکستان پہنچنے پر بزنس کمیونٹی سمیت پوری قوم خوش آمدید کہتی ہے، تاجر رہنما احسن ..

ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں کامیابی کے بعد یو بی جی قیادت کا  ایس سی سی آئی کا دورہ

ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں کامیابی کے بعد یو بی جی قیادت کا ایس سی سی آئی کا دورہ

بی ایف سی کاسرمایہ کاری کے فروغ میں اہم کردار،دیگر شہروں میں بھی ایسے سینئر بنائیں گے،چوہدری شافع

بی ایف سی کاسرمایہ کاری کے فروغ میں اہم کردار،دیگر شہروں میں بھی ایسے سینئر بنائیں گے،چوہدری شافع

محکمہ تعلیم پنجاب کرغزستان کے ساتھ تعلیم کے شعبے میں تعاون کیلئے تیار ہے، مہر کاشف یونس

محکمہ تعلیم پنجاب کرغزستان کے ساتھ تعلیم کے شعبے میں تعاون کیلئے تیار ہے، مہر کاشف یونس

پی ایف سی سعودی عرب میں منعقد ہونیوالی انٹرنیشنل ایکسپو میں شرکت کریگی، میاں کاشف

پی ایف سی سعودی عرب میں منعقد ہونیوالی انٹرنیشنل ایکسپو میں شرکت کریگی، میاں کاشف

ہاتھ سے بنے قالینوں کی 40ویں تین روزہ عالمی نمائش اکتوبر میں لاہور میں منعقد ہو گی،   سینئر وائس چیئرمین ..

ہاتھ سے بنے قالینوں کی 40ویں تین روزہ عالمی نمائش اکتوبر میں لاہور میں منعقد ہو گی، سینئر وائس چیئرمین ..

بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر کے ذریعے صنعتکاروں کے ٹیکس سے متعلقہ  مسائل حل کرانے کی کوشش کریں گے،فیصل آبادچیمبر

بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر کے ذریعے صنعتکاروں کے ٹیکس سے متعلقہ مسائل حل کرانے کی کوشش کریں گے،فیصل آبادچیمبر

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا