سورج مکھی کو بیجوں میں45 فیصد خوردنی تیل کے باعث تیلدار اجناس میں اہمیت حاصل ہے، محکمہ زراعت پنجاب

کاشتکار فصل کی کاشت کیلئے زمین کی تیاری، زیادہ پیداواری صلاحیت کا بیج، دیگر کاشتی امور پر توجہ دیں، ترجمان

اتوار 14 جون 2015 16:54

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء)محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ سورج مکھی کے بیجوں میں 45 فیصد تک خوردنی تیل پایا جاتا ہے جس کے باعث تیلدار اجناس میں سورج مکھی کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ سورج مکھی کی سال میں دو فصلیں کامیابی سے کاشت کی جاسکتی ہیں اور یہ فصل 100سے 120 دن میں تیار ہوجاتی ہے۔ موسم خزاں کی فصل شمالی پنجاب میں جولائی سے کاشت کی جاسکتی ہے ،کاشتکار سورج مکھی کی کاشت کیلئے زمین کی تیاری، زیادہ پیداواری صلاحیت کا بیج اور دیگر کاشتی امور پر توجہ دیں۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ سورج مکھی کی فی ایکڑ زیادہ پیداوار کیلئے مقامی طور پر تیار کردہ ہائبرڈ بیجFH-331 اور درآمد شدہ ہائبرڈ اقسام کے بیج بھی دستیاب ہیں۔ سورج مکھی کی کاشت کیلئے شرح بیج 2.5کلو گرام فی ایکڑ پودوں کی مطلوبہ تعداد اور اچھی پیداوار کیلئے ضروری ہے۔ کاشتکار وریال زمینوں کو سورج مکھی کی کاشت کیلئے 2 سے 3 مرتبہ ہل چلا کر سہاگہ دیں جبکہ فصلات کی کٹائی کے بعد والی زمین 3 سے 4 دفعہ ہل چلا کر سہاگہ دیں تاکہ زمین نرم، بھربھری اور پچھلی فصل کی باقیات سے پاک ہوجائے۔ فصل کی کاشت سے قبل زمین کا ہموار کرنا بھی فی ایکڑ زیادہ پیداوار ایک جیسی آبپاشی اور دیگر کاشتی امور کیلئے ضروری ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کےلئے متوازن ٹیکس نظام اور ریگولیٹری اقدامات کو آسان بنایا جائے، معاشی ..

پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کےلئے متوازن ٹیکس نظام اور ریگولیٹری اقدامات کو آسان بنایا جائے، معاشی ..

یکم مئی: بینکس ،مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے

یکم مئی: بینکس ،مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے

حکومت مزدوروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے اورلیبرقوانین پرسختی سے عمل کروائی: چیئرمین ..

حکومت مزدوروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے اورلیبرقوانین پرسختی سے عمل کروائی: چیئرمین ..

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن

آئی سی سی آئی کو پوری تاجر برادری کا اعتماد حاصل ہے،  اجمل بلوچ

آئی سی سی آئی کو پوری تاجر برادری کا اعتماد حاصل ہے، اجمل بلوچ

تعلیم کے بغیر قوموں کی ترقی اور خوشحالی ناممکن ہے، سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈز اینڈ سمال ..

تعلیم کے بغیر قوموں کی ترقی اور خوشحالی ناممکن ہے، سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈز اینڈ سمال ..