معیشت صرف مشینوں یا انفراسٹرکچر سے پروان نہیں چڑھ سکتی‘ پاکستان کے وجود میں آنے کے دن سے ہم عوام کو تعلیم و تربیت فراہم کرتے تو آج جرمنی کی طرح بڑی معیشت ہوتے ،ہیومن ریسورس اہم کردار ادا کرتی ہے ،میڈیا ایڈووکیسی سنٹر کی طرف سے نوجوانوں کی تربیت نہ صرف نوجوانوں بلکہ ملک کی خوشحالی میں بھی حصہ ڈالے گی

وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید کا میڈیا ایڈوکیسی سنٹر کے زیر اہتمام الیکٹرانک جرنلزم کے تربیتی پروگرام کی اختتامی تقریب سے خطاب

ہفتہ 27 جون 2015 22:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جون۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ کسی بھی معاشرے میں اس کی معیشت صرف مشینوں یا انفراسٹرکچر سے پروان نہیں چڑھ سکتی بلکہ معیشت کے فروغ میں ہیومن ریسورس اہم کردار ادا کرتی ہے، دوسری جنگ عظیم میں تباہ ہونے والا جرمنی65سالوں میں محنت اور تعلیم سے دوبارہ دنیا کی بڑی معیشت بن گیا، ہم 65سالوں میں کچھ نہ کرسکے ، ہم پاکستان کے وجود میں آنے کے دن سے عوام کو تعلیم و تربیت فراہم کرتے تو آج پاکستان میں دستیاب وسائل سے زیادہ فائدہ حاصل کر رہے ہوتے، ایک تباہ میڈیا ایڈووکیسی سنٹر کی طرف سے نوجوانوں کی تربیت نہ صرف نوجوانوں بلکہ ملک کی خوشحالی میں حصہ ڈالے گی۔

وہ ہفتہ کے روز رائل پام گالف اینڈ کنٹری کلب میں میڈیا ایڈوکیسی سنٹر کے زیر اہتمام الیکٹرانک جرنلزم کے تربیتی پروگرام کی اختتامی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر لاہور میں امریکی قونصل جنرل زریچے وی ہارکن رائیڈر ٗ میڈیا ایڈوکیسی سنٹر کے چیئرمین سکندر حمید لودھی‘ ایل سی سی آئی کے صدر اعجاز اے ممتاز‘ چیئرمین ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ‘ ڈائریکٹر اخوت ڈاکٹر امجد ثاقب‘ سارک چیمبر آف کامرس کے نائب صدر افتخار علی ملک‘ لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری بھی موجود تھے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کسی بھی شعبہ میں ہیومن ریسورس اچھی نہ ہو تو مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہو سکتے لہٰذا ہیومن ریسورس کو بہتر بنانے کیلئے اسکی تربیت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب دوسری جنگ عظیم ختم ہوئی تو جرمنی ایک تباہ شدہ ملک تھا اس کا تمام انفراسٹرکچر ختم ہو چکا تھا لیکن 65 سالوں میں وہ ملک دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہو گیا اور وہ اس وجہ سے ہوا کہ اس کے پاس وہ قوم موجود تھی جس کے پاس تعلیم اور تربیت زیادہ تھی جس کی بنیاد پر انہوں نے اپنے ملک کو مستحکم کرلیا اور آج جرمنی کا شمار دنیا کی بڑی معیشت اور کامیاب ملکوں میں ہوتا ہے۔

سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ ہمیں بھی بطور پاکستانی 65 سال ملے گو ہماری معیشت زیادہ تباہ حال نہیں تھی لیکن ہم نوزائیدہ ملک ضرور تھے تاہم اگر ہم شروع سے عوام کو تعلیم و تربیت فراہم کرتے تو آج ہم پاکستان میں دستیاب وسائل سے زیادہ فائدہ حاصل کر رہے ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اس سلسلہ میں بھرپور توجہ دے رہی ہے جبکہ حکومت پنجاب بھی تعلیم و تربیت پر بہت کام کر رہی ہے۔

انہوں نے میڈیا ایڈوکیسی سنٹر کی نوجوانوں کی تربیت کے حوالے سے کاوش کو سراہا اور کہا کہ یقینا یہ تربیت مستقبل میں نہ صرف نوجوانوں کیلئے بلکہ ملک کیلئے خوشحالی میں بھی بڑا حصہ ڈالے گی تعلیم و تربیت کا سفر اگر اسی طرح جاری رہا تو نوجوانوں کے روزگار کا مسئلہ بہتر انداز میں حل ہو جائے گا۔ انہوں نے تربیت حاصل کرنے والے نوجوان طلباء و طالبات کو مبارکباد پیش کی اور میڈیا ایڈوکیسی سنٹر کو خراج تحسین پیش کیا کہ انہوں نے ایک اچھے بلکہ نیک کام کی ابتداء پسماندہ علاقوں سے کی اور ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کیلئے کردار ادا کیا تاکہ وہ نہ صرف بہتر روزگار حاصل کرسکیں بلکہ بہتر روزگار کے حامل افراد اپنی کارکردگی کو بہتر کرسکیں۔

انہوں نے اس تربیت کو نوجوانوں کی خدمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہیومن ریسورس کا کردار اسی طرح اہم ہے جس طرح ایک فیکٹری میں اچھی مشینری لگ بھی جائے لیکن اس میں سٹاف یا ہیومن ریسورس اچھی نہ ہو تو اس اچھی مشینری کا کوئی فائدہ نہیں ہوتاکیونکہ اچھے نتائج حاصل کرنے کیلئے اچھی ہیومن ریسورس کی ضرورت ہوتی ہے۔ تقریب میں امریکی قونصل جنرل زریچے وی ہارکن رائیڈر نے خطاب کرتے ہوئے پنجاب ایڈوکیسی سنٹر کے زیر اہتمام تربیت کے انعقاد کو سراہا اور اسے بہتر سمت ڈویلپمنٹ قرار دیا۔

تقریب سے ایل سی سی آئی کے صدر اعجاز اے ممتاز‘ سارک چیمبر آف کامرس کے نائب صدر افتخار علی ملک‘ چیئرمین ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ‘ لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے میڈیا ایڈوکیسی سنٹر کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا اور اسے مستقبل کی اہم ضرورت قرار دیا۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز