ایشیائی ترقیاتی بنک نے پاکستان کی فنڈنگ بڑھانے پرغورکرنا شروع کردیا ،پاکستان کو 40 کروڑ ڈالر کے فنڈز بہت جلد جاری کردیے جائیں گے‘ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیع سعید کی بات چیت

منگل 7 جولائی 2015 23:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔7 جولائی۔2015ء) ایشیائی ترقیاتی بنک نے پاکستان کی فنڈنگ بڑھانے پرغورکرنا شروع کردیا ہے،ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیع سعید کا کہنا ہے کہ پاکستان کو 40 کروڑ ڈالر کے فنڈز بہت جلد جاری کردیے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی ایشیائی ترقیاتی بنک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیع سعید سے ملاقات ہوئی جس میں ایشیائی ترقیاتی بنک کے سالانہ پروگرام پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ چین میں قائم کیے جانیوالے ایشین انفرا اسٹرکچر بنک کے قیام کا جائزہ بھی لیا گیا۔

(جاری ہے)

اے ڈی بی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیع سعید کا کہنا تھا کہ ایشین انفرا سٹرکچر بنک کا قیام میگا منصوبوں کی تکمیل میں اہم ثابت ہوگا۔ اس سے ایشیائی ترقیاتی بنک کو بھی مزید آگے بڑھنے کا موقع ملے گا۔سمیع سعید کا کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت بہتر ہورہی ہے ایشیائی ترقیاتی بنک پاکستان کی فنڈنگ بڑھانے پر غور کررہا ہے۔اے ڈی بی نے 40 کروڑ ڈالر کی امداد کی منظوری دے دی ہے۔ 40 کرڑ ڈالر بہت جلد پاکستان کو جاری کردیے جائیں گے۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بنک پاکستان کا اہم پارٹنر ہے پاکستان انرجی اور انفرا اسٹرکچر کے اہم منصوبے شروع کررہا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ایس ای سی پی ایکس ایس متعارف کروا دیا

روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..