تمام کمرشل بینک ایران سے درآمدات کے لئے لیٹر آف کریڈٹ کھولنے کے انتظاما ت مکمل کریں،میاں محمد ادریس کا گورنر سٹیٹ بینک سے مطالبہ

ایران کا امریکہ اور یورپی یونین سے پر امن معاہد ہ ہو چکا ہے اور یہ تمام ممالک تجارتی پابندیاں ختم کر رہے ہیں لہذا پاکستان کو بھی ایران سے براہ راست کاروبار بینکوں کے ذریعے شروع کرنا چاہیے، صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری

ہفتہ 25 جولائی 2015 18:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 جولائی۔2015ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرمیاں محمد ادریس نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر اشرف وتھرہ سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام کمرشل بینکوں کو ہدایت جاری کریں کہ ایران سے درآمدات کے لئے لیٹر آف کریڈٹ کھولنے کے انتظاما ت مکمل کریں تاکہ درآمدات اسمگلنگ کی بجائے باقاعدہ درآمد ہو سکے اور حکومت کے خزانے میں ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس جمع ہو۔

اب ایران کا امریکہ اور یورپی یونین سے پر امن معاہد ہ ہو چکا ہے اور یہ تمام ممالک تجارتی پابندیاں ختم کر رہے ہیں لہذا پاکستان کو بھی ایران سے براہ راست کاروبار بینکوں کے ذریعے شروع کرنا چاہیے ۔صدر ایف پی سی سی آئی نے وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان اور ایران کی گیس لائن پر تیزی سے کام شروع کیاجائے جس کے لئے کچھ سال پہلے دونوں ممالک میں معاہد ہ ہواتھا ۔

(جاری ہے)

کیونکہ ہمارے ملک میں بجلی اور گیس کی شدید قلت ہے جس کی وجہ سے ہماری صنعتیں بحران کا شکار ہیں اور شہر و دیہات بجلی کی کمی سے پریشان ہیں اور ایران کی گیس جلد پاکستان پہنچ سکتی ہے اور بجلی کی کمی کو دور کیا جا سکتا ہے ۔بجلی کی کمی کی وجہ سے صنعتی پیداوار مسلسل کم ہو رہی ہے ، برآمدات کم ہو رہیں ہیں اور بیروزگاری میں اضافہ ہو رہاہے ۔ لہذا وزیر پیٹرولیم اس مسئلے کو پوری توجہ سے حل کریں `

Browse Latest Business News in Urdu

بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر کے ذریعے صنعتکاروں کے ٹیکس سے متعلقہ  مسائل حل کرانے کی کوشش کریں گے،فیصل آبادچیمبر

بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر کے ذریعے صنعتکاروں کے ٹیکس سے متعلقہ مسائل حل کرانے کی کوشش کریں گے،فیصل آبادچیمبر

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا

صدر آئی سی سی آئی کا سی ڈی اے حکام کے ساتھ تجارتی مراکز کے مشترکہ دوروں کا فیصلہ

صدر آئی سی سی آئی کا سی ڈی اے حکام کے ساتھ تجارتی مراکز کے مشترکہ دوروں کا فیصلہ

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا

سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے