زراعت میں زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کو اپنانا وقت کی ضرورت ہے،پروفیسر رائے نیاز

جمعرات 20 اگست 2015 22:57

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء) پروفیسر ڈاکٹر رائے نیاز احمد، وائس چانسلر ، پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی نے کہا کہ زراعت میں زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کو اپنانا وقت کی ضرورت ہے اور دیہی نوجوان لڑکیوں کو انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کی ضرورت ہے تا کہ وہ زراعت کے حوالے سے نئی ایجادات اور تحقیق سے آگاہی حاصل کر سکیں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے ن یونیورسٹی میں منعقدہ انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے زراعت کی بہتری میں بچیوں کے کردار کے عنوان سے منعقدہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس کا انعقاد یونیورسٹی کے شعبہ سوشیالوجی نے کیلیفورنیا ڈیوس یونیورسٹی ، سیمٹ، پی اے آر سی، اور یو ایس ایڈ کے تعاون سے کیا تھا۔

(جاری ہے)

انھوں نے نوجوان نسل کو زراعت کا شعبہ اپنانے پر زور دیا اور کہا کہ اس سے فی ایکٹر پیداوارمیں بھی اضافہ ہو گا کیونکہ نئی نسل انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال سے باخوبی واقف ہے۔

انھوں نے زراعت میں انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کی اہمیت بیان کی اور کہا کہ اس سے نہ صرف زیادہ پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے بلکہ اس سے نئی تحقیق اور تجربات سے بھی استفادہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ وائس چانسلر نے اس ورکشاپ کے انعقاد پر فیکلٹی کی کاوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ٹھوس اقدامات سے نہ صرف معاشرے کی بہتری ہوتی ہے بلکہ معاشی طور پر ملک بھی ترقی کرتا ہے۔ وائس چانسلر نے کہا کہ یونیورسٹی اس حوالے اے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔تقریب سے ڈاکٹر مارک بیل، ڈاکٹر فاروق اور ڈاکٹر انیلہ نے بھی خطاب کیا اور زراعت کے حوالے سے آئی سی ٹی کے اہمیت پر روشنی ڈالی اور نوجوان نسل کو اس حوالے سے آگاہی فراہم کرنے پر زور دیا۔

Browse Latest Business News in Urdu

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ  رہا ہے، اعجاز الرحمان

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ رہا ہے، اعجاز الرحمان

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..