ماحول کے تحفظ کے لیے کوششوں پر موبی لنک کو’ایوارڈ آف انوویشن‘ سے نوازا گیا

منگل 22 ستمبر 2015 20:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 ستمبر۔2015ء )موبی لنک کو ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ کی جانب سے ماحول کے تحفظ کے لیے کی جانے مسلسل کوششوں کے اعتراف میں’ایوارڈ آف انوویشن‘ سے نوازا گیا ہے۔موبی لنک کو یہ ایوارڈ تیسرے سالانہ ’ڈبلیو ڈبلیو ایف گرین آفس نیٹ ورک‘کے اجلاس میں دیا گیا۔یہ ایوارڈ موبی لنک کے مسلسل سبز اور پائیدار اقدامات کے لیے ایک اعزاز ہے جس کا ہدف ٹیلیکو کی صنعتی اور کارپوریٹ سرگرمیاں ہیں تاکہ بجلی، پانی، کاغذکے استعمال اور ٹھوس فضلہ میں کمی کی جا سکے۔

اس سے قبل موبی لنک کو ڈبلیو ڈبلیو ایف کی جانب سے ’گرین آفس‘ سرٹیفکیشن بھی مل چکی ہے اور موبی لنک ملک کا واحد ادارہ ہے جس نے اپنی لاہور اور اسلام آباد میں واقع عمارتوں میں قدرتی وسائل کے استعمال میں 73% تک کمی کی ہے۔

(جاری ہے)

ایوارڈ ملنے پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے موبی لنک کے ہیڈ آف کارپوریٹ کمیونیکیشن عمر منظور نے کہا کہ موبی لنک کا کارپوریٹ ریسپانسیبلٹی فنکشن نہ صرف اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ہمارے ملازمین ماحول دوست مشقوں سے آگاہ رہیں اور وسائل کا بہترین اور باکفایت استعمال کریں بلکہ اس کاسبز فلسفہ مجموعی طور پر ادارے کے نصب العین کا حصہ ہیں۔

موبی لنک میں ہم عالمی کاروباری ادارے ہی وہ ادارے ہیں جواپنے سیارے کو درپیش چیلنجوں سے طویل بنیادوں پر نبردآزما ہوسکتے ہیں۔ لہٰذا شعوری طور پر ہم بقا کے لیے سخت محنت کرتے ہیں تاکہ اپنے حصے کا کردار موثر انداز میں ادا کر سکیں۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف کی جانب سے ’ایوارڈآف اننوویشن‘ہمارے ملازمین کے لیے حوصلہ افزائی کا باعث ہے اور 'گرین آفس'ایسے تمام عمدہ کاموں میں تعاون کر تا ہے جو ادارتی مقاصد کے مطابق ہوں۔

ان سبز اقدامات کے حصے کے طور پر موبی لنک نے ایک بلڈنگ مینجمنٹ سسٹم تیار کیا ہے۔ یہ توانائی کے انتظام کا ایک ذہین اور مرکزی حل ہے تاکہ ٹیلیکو کی عمارتوں میں مختلف پاور سسٹم آپٹمائزیشن پروجیکٹس کو موثر انداز میں کنٹرول کیا جا سکے اور ان کی کارکردگی میں اضافہ کیا جا سکے۔یہ اپنے کمیونیکیشن کے ڈھانچے کو بھی مستقلاً بہتر بناتا رہتا ہے تاکہ کاغذ کے استعمال میں کمی کرنے کے ساتھ ہی ادارتی سفر میں کمی کے ذریعے کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں بھی کمی واقع ہو۔

اس مقصد کے لیے’موبی رائیڈ‘کا آغاز کیا گیا ہے۔ یہ ماحول دوست کار پولنگ نیٹ ورک ہے جو پارکنگ کی جگہ کےانتظامات، سفر کے بلند اخراجات اور ٹریفک کی بھیڑ بھاڑ جیسے مسائل کو حل کرتا ہے۔ ٹیلیکو مستقل بنیادوں پر اپنے ملازمین کے ساتھ بھی مختلف نوعیت کی سرگرمیاں کرتا رہتا ہے تاکہ ان میں بھی ماحول سے متعلق مسائل کے بار ے میں آگاہی پیدا کی جائے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کےلئے متوازن ٹیکس نظام اور ریگولیٹری اقدامات کو آسان بنایا جائے، معاشی ..

پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کےلئے متوازن ٹیکس نظام اور ریگولیٹری اقدامات کو آسان بنایا جائے، معاشی ..

یکم مئی: بینکس ،مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے

یکم مئی: بینکس ،مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے

حکومت مزدوروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے اورلیبرقوانین پرسختی سے عمل کروائی: چیئرمین ..

حکومت مزدوروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے اورلیبرقوانین پرسختی سے عمل کروائی: چیئرمین ..

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن

آئی سی سی آئی کو پوری تاجر برادری کا اعتماد حاصل ہے،  اجمل بلوچ

آئی سی سی آئی کو پوری تاجر برادری کا اعتماد حاصل ہے، اجمل بلوچ

تعلیم کے بغیر قوموں کی ترقی اور خوشحالی ناممکن ہے، سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈز اینڈ سمال ..

تعلیم کے بغیر قوموں کی ترقی اور خوشحالی ناممکن ہے، سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈز اینڈ سمال ..