خیبر پختونخوامیں روزانہ تین کروڑ کی نسوار اور کراچی میں پانچ لاکھ روپے کا گٹکا فروخت ہو تا ہے، ڈاکٹر وارث

منگل 6 اکتوبر 2015 16:59

خیبر پختونخوامیں روزانہ تین کروڑ کی نسوار اور کراچی میں پانچ لاکھ روپے کا گٹکا فروخت ہو تا ہے، ڈاکٹر وارث

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 اکتوبر۔2015ء) خیبر پختونخواہ میں روزانہ 3کروڑ روپے کی نسوار استعمال کی جاتی ہے جبکہ کراچی میں روزآنہ چار سے پانچ لاکھکا گٹکا بہ آسانی فروخت ہوجاتا ہے،ایک تحقیق کے مطابق 13 سے 15 سال کی عمر کے نوجوانوں میں گٹکا اور نسوار کے استعمال کے رحجان میں بہت تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔یہ بات آغا خان یونیورسٹی میڈیکل ہسپتال کے ڈاکٹر محمد وارث پنجانی نے گزشتہ شام محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی میں منائے جانے والے ہیلتھ کئیر ڈے کے موقع پر دیئے جانے والے ایک لیکچر کے دوران بتائی ۔

انہوں نے کہا کہ پان،چھالیہ،چونا،گٹکا، نسوار اور سگریٹ کے استعمال کی بنا پر منہ اور پھپڑوں کے کینسر کے 70 فی صد امکانات پیدا ہوجاتے ہیں ،کینسر ہوجانے کے بعد ایک مریض کی جانب سے پانچ سال تک بہترین علاج کرانے کے باوجود اس کے زندہ بچنے کے امکانات 50 فی صد رہ جاتے ہیں اور اگر وہ بچ بھی جائے تو کسی نہ کسی معذوری کا شکار ہوجاتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ کینسر کا واحد علاج سرجری ہے اور اگر کینسر پورے جسم میں پھیل جائے تو پھر اس علاج ممکن نہیں رہتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ منہ میں چھالا ہوجائے تو اس کے علاج میں غفلت نہ برتنی چاہیے اور اگر تین ہفتہ تک علاج کے باوجود وہ ختم نہ ہورہا ہے تو ڈاکٹر سے رجوع کرکے بیاپسی کرانی چاہیے تاکہ مرض کی صحیح تشخیص ہو سکے۔ڈاکٹر وارث نے نوجوان طبقہ میں گٹکا کے بڑھتے استعمال پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے طلبہ کو بتایا کہ اس کے استعمال کا سب سے بڑا نقصان معدہ،منہ اور خوراک کی نالی کو ہوتا ہے اور اس کو پابندی سے کھانے والوں کے دانت اور مسوڑھے خراب ہو جاتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گٹکا استعمال کرنے والے افرادنفسیاتی بیماریوں کا بھی شکار ہوجاتے ہیں جن میں بے خوابی اور ڈپریشن قابل ذکر ہیں،علاوہ ازیں گٹکا استعمال کرنے والوں کو سینہ میں درد،دل کی دھڑکن تیز ہوجانے اور نبض بے ترتیب ہو جانے کی بھی شکایات پیدا ہوجاتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مسلسل سگریٹ نوشی کے عادی افراد بالآخر پھپڑوں کے سرطان کا شکار ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی جان بچانے کے امکانات بہت کم ہوجاتے ہیں۔انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ اچھی صحت کے حامل نوجوان ایک اچھے معاشرہ کی تخلیق میں مثبت رول انجام دے سکتے ہیں اس لئے چاہیے کہ وہ ایک خوشگوار زندگی گذارنے کے لئے سگریٹ،شیشہ، نسوار،پان،چھالیہ،چونا اور گٹکا کے استعمال سے اپنے آپ کو دور رکھیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ  رہا ہے، اعجاز الرحمان

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ رہا ہے، اعجاز الرحمان

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..