پاکستان میں ہر سال 2ملین سے زائد کثیر زرمبادلہ خورد نی تیل کی درآمد پر خر چ ہوجاتا ہے

کیڑوں اور بیماریوں کے حملہ اور موسمی تغیریات کی وجہ سے تیلدار اجناس کی پیداوار کم ہے جس کی وجہ سے خوردنی تیل بیرون ممالک سے درآمد کرنا پڑتا ہے، ڈائریکٹر جنرل زراعت ریسرچ پنجاب

بدھ 7 اکتوبر 2015 20:02

راولپنڈی/ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اکتوبر۔2015ء) پاکستان میں ہر سال 2ملین سے زائد کثیر زرمبادلہ خورد نی تیل کی درآمد پر خر چ ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے خوردنی تیل کی قیمتوں میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔ کیڑوں اور بیماریوں کے حملہ اور موسمی تغیریات کی وجہ سے تیلدار اجناس کی پیداوار کم ہے جس کی وجہ سے خوردنی تیل بیرون ممالک سے درآمد کرنا پڑتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر عابد محمود ڈائریکٹر جنرل زراعت ریسرچ پنجاب نے تحقیقاتی ادارہ تیلدار اجناس کے سالانہ ریسرچ پروگرام 2015-16 کے سلسلہ میں ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آبادمیں منعقدہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس پروگرام میں سال رواں کے دوران تحقیقاتی ادارہ تیلدار اجناس کی طرف سے تیلدار اجناس کی پیداوار میں حائل رکاوٹوں خصوصاً بیماریوں ، کیڑوں کے حملہ اور پیداوار میں کمی کی وجوہات کا جائزہ لینے کے لیے کئے جانے والے تجربات کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

اس پروگرام میں ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباداورپی اے آر سی اسلام آباد کے زرعی سائنسدانوں کے علاوہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے پروفیسرز اورکاشتکار تنظیموں کے نمائندوں کی بھاری تعدادنے شرکت کی۔ ڈاکٹر عابد محمود نے کہا کہ پاکستان میں سرسوں کی کاشت کے لیے جامع سروے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ انڈیا میں سرسوں کی ایسی اقسام تیار کرلی ہیں جو 120دنوں میں پک کر تیار ہوجاتی ہیں۔

انڈیا سرسوں کی کاشت اور پیداوار کے لحاظ سے ہم سے بہت آگے ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ تیلدار اجناس کے زیر کاشت رقبہ میں اضافہ کیا جائے ۔انہوں نے زرعی سائنسدانوں پر زور دیا کہ وہ سرسوں اور کینولہ کی کم دورانیہ کی بیماری کے خلاف قوت مدافعت رکھنے اور زیادہ پیداوار دینے والی اقسام تیار کریں۔ قبل ازیں چوہدری صلاح الدین ڈائریکٹر تحقیقاتی ادارہ تیلدار اجناس نے شرکاء کو ادارے کی طرف سے گزشتہ سال کئے گئے تجربات کے نتائج اور آئندہ سال کے دوران کی جانے والی ریسرچ کے بارے میں بریفنگ دی انہوں نے کہا کہ تحقیقاتی ادارہ تیلدار اجناس کی طرف سے آئندہ سال تیلد ار اجناس پر 5نئے تجربات کئے جائیں گے۔

جن میں سے 52تجربات ایسے ہیں جو گزشتہ سال شروع کئے گئے تھے۔انہوں نے مزید بتایا کہ زایدخریف سرسوں میں کینولہ کی نئی قسم بہت جلد کاشتکاروں کے لیے منظور ہو جائے گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ایس ای سی پی ایکس ایس متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ایس ای سی پی ایکس ایس متعارف کروا دیا

روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار

روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..