انسداد ڈینگی کے نام پر تاجربرادری کو ہراساں کرنے کا سلسلہ فوری بند کرنے کا مطالبہ

انتظامیہ جابجا پڑے کوڑے کے ڈھیروں کو ختم کرے ،بغیر وارننگ تجارتی اداروں کو سیل نہ کیا جائے اور حفاظتی اقدامات مکمل کرنے والے اداروں کو کھولنے کے احکامات جاری کیے جائیں راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں ھمایوں پرویز کی فلور ملز مالکان سے ملاقات میں گفتگو

جمعرات 8 اکتوبر 2015 16:32

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء)راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں ھمایوں پرویز نے انسداد ڈینگی کے نام پر تاجربرادری کو ہراساں کرنے کا سلسلہ فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ انتظامیہ جابجا پڑے کوڑے کے ڈھیروں کو ختم کرے ،بغیر وارننگ تجارتی اداروں کو سیل نہ کیا جائے اور حفاظتی اقدامات مکمل کرنے والے اداروں کو کھولنے کے احکامات جاری کیے جائیں ۔

فلور ملز مالکان کے ایک وفد سے چیمبر میں ہونے والی ملاقات میں صدر آر سی سی آئی میاں ھمایوں پرویز نے کہا کہ ڈینگی پر قابو پانا ہم سب کی مشترکہ کوششوں کا حصہ ہے تاہم انسداد ڈینگی کے نام پر کاروباری اداروں کے خلاف نام نہاد کارروائیوں کی حمایت نہیں کر سکتے ۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کینٹ و شہر سمیت دیگر علاقوں کی تاجر برادری کاکہنا ہے کہ انہیں وارننگ جاری کیے بغیر محض نمبر سکورننگ کی غرض سے ہراساں کیا جارہاہے جو کہ تشویشنا ک ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے متعلقہ اداروں سے اصلاح احوال کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ کسی بھی جگہ سے ڈینگی لاروا کی بر آمدگی کی صورت میں متعلقہ ادارے کو خبردار کرتے ہوئے انسداد ڈینگی سپرے اور صفائی کو یقینی بنانے کے لیے مہلت دی جائے جبکہ مقررہ مدت میں بھی احکامات پر عدم عمل درآمد کی صورت میں کارروائی کی جائے ۔میاں ھمایوں پرویز نے مطالبہ کیا کہ ایسے کاروباری ادارے جنہیں بغیر وارننگ سیل کیا گیا انہیں فوری طور پر کھولا جائے کیونکہ یہ ادارے انسداد ڈینگی سپرے سمیت دیگر اقدامات مکمل کر چکے ہیں ۔میاں ھمایوں پرویز نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور کینٹ بورڈ حکام سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے اور متعلقہ حدود سے کوڑا اٹھانے اور انسداد ڈینگی سپرے کے انتظامات کا مطالبہ بھی کیا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کےلئے متوازن ٹیکس نظام اور ریگولیٹری اقدامات کو آسان بنایا جائے، معاشی ..

پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کےلئے متوازن ٹیکس نظام اور ریگولیٹری اقدامات کو آسان بنایا جائے، معاشی ..

یکم مئی: بینکس ،مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے

یکم مئی: بینکس ،مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے

حکومت مزدوروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے اورلیبرقوانین پرسختی سے عمل کروائی: چیئرمین ..

حکومت مزدوروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے اورلیبرقوانین پرسختی سے عمل کروائی: چیئرمین ..

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن

آئی سی سی آئی کو پوری تاجر برادری کا اعتماد حاصل ہے،  اجمل بلوچ

آئی سی سی آئی کو پوری تاجر برادری کا اعتماد حاصل ہے، اجمل بلوچ

تعلیم کے بغیر قوموں کی ترقی اور خوشحالی ناممکن ہے، سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈز اینڈ سمال ..

تعلیم کے بغیر قوموں کی ترقی اور خوشحالی ناممکن ہے، سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈز اینڈ سمال ..

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ  سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر  کی  ..

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر کی ..