بزنس اینا لیٹکس اور بگ ڈیٹا نے حکومتوں اور کاروباری اداروں کا انداز بالکل بدل دیا ہے ، اس مسابقتی ماحول میں اینا لیٹکس نے ایک نیا معیار اختیار کر لیا ہے

چیئرمین پی ٹی اے ڈاکٹر اسماعیل شاہ کا ’’بگ ڈیٹا انالائسز ‘‘ کے موضوع پرمنعقدہ سیشن سے خطاب

منگل 13 اکتوبر 2015 19:14

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء ) پاکستان ٹیلی کمیو نیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے )کے زیر اہتمام پی ٹی اے ہیڈ کوارٹر میں ’’بگ ڈیٹا انالائسز ‘‘ کے موضوع پرایک سیشن منعقد کیا گیا۔ چیئرمین پی ٹی اے ڈاکٹر سید اسماعیل شاہ، ممبر (کمپلائنس اینڈ انفورسمنٹ) پی ٹی اے عبدالصمد، پی ٹی اے کے مختلف شعبوں کے ڈایئریکٹر جنرلز (ڈی جی ز)جبکہ ٹیلی کم انڈسٹری، اکیڈمیہ کے نمائندوں اور پی ٹی اے کے سینئر افسران بھی اس موقع پر موجو دتھے۔

اس موقع پر چیئرمین پی ٹی اے ڈاکٹر سید اسماعیل شاہ نے کہا کہ بزنس اینا لیٹکس اور بگ ڈیٹا نے حکومتوں اور کاروباری اداروں کا انداز بالکل بدل دیا ہے۔ اس مسابقتی ماحول میں اینا لیٹکس نے ایک نیا معیار اختیار کر لیا ہے جہاں ایڈوانسڈ ایلو گرتھم کے استعمال سے پروپرائٹی اور ڈیٹا کو ایک نیا وژن دیا ہے۔

(جاری ہے)

بگ ڈیٹا اینا لیٹکس میں پاکستان کیلئے بے شمار مواقع ہیں۔

سٹوریج اور کمپیو ٹیشنز میں ٹیکنالوجی کی ترقی سب سے اہم ہے اب بگ ڈیٹا کی انفارمیشنل ویلیو پر خرچ بھی کم آتا ہے اور وقت بھی کم صرف ہوتا ہے۔ بگ ڈیٹا کے دور سے قبل بڑے پیمانے کی ایپلیکیشنز میں اینا لیٹکس میں کفایت ممکن نہ تھی مگر اب روپیہ پیسہ، لوکیشن اور وقت کوئی اہمیت نہیں رکھتے۔آج پاکستان کے چھوٹے سے ٹاؤن میں گھر بیٹھے ایک نوجوان آئی بی ایم جیسے ادارہ سے ایڈوانس اینا لیٹکس کی ٹریننگ حاصل کر سکتا ہے۔

چیئرمین نے مزید کہا کہ دیگر ممالک میں کم آمدنی والے کام کرنے کی بجائے حکومتیں اینا لیٹکس اور بگ ڈیٹا میں اپنے نوجوانوں کو تربیت دے کرایک بین الاقوامی ورک فورس کا حصہ بن سکتے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی اے نے انڈسٹری، درسگاہوں اور بین الاقوامی یونیورسٹیوں کے ساتھ مل کر پی ٹی اے کی طرف سے ٹریننگ کی فراہمی پر زور دیا۔انہوں نے اس حوالے سے پی ٹی اے میں ایک سینٹر قائم کرنے کا اعلان بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی اکثر آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے لہذا مہارت کے شعبوں میں تربیت کے سنہری مواقع موجود ہیں۔ اس موقع پر پروفیسرڈاکٹر مرتضٰی حیدر نے اینا لیٹکلزکی روز افزوں طلب پر پاکستانی اداروں کے کردار پر تفصیلی روشنی ڈالی۔انہوں نے شرکاء کو آئی بی ایم کی ذیلی یونیورسٹیbigdatauniversity.com کا تعارف کراتے ہوئے بتایا کہ یہ یونیورسٹی بگ ڈیٹا اینالیٹکس پر مفت تربیت فراہم کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر مرتضٰی حیدر ٹورنٹو میں رئیسن یونیورسٹی میں ایسوسی ایٹ پروفیسر ہیں۔ ڈاکٹر حیدر سماجی و اقتصادی مسائل کے حل کیلئے اس ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے کے ماہر ہیں۔ ان کے تحقیقی میدان میں اپلائیڈ اینا لیٹکس، ڈیٹا سائنس، ہاؤسنگ مارکیٹ ڈائنامکس کی پیش گوئی، ٹرانسپورٹ / انفراسٹرکچر/ اربن پلاننگ اور جنوبی ایشیاء اور کینیڈا میں ہیومن ڈیویلپمنٹ شامل ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کےلئے متوازن ٹیکس نظام اور ریگولیٹری اقدامات کو آسان بنایا جائے، معاشی ..

پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کےلئے متوازن ٹیکس نظام اور ریگولیٹری اقدامات کو آسان بنایا جائے، معاشی ..

یکم مئی: بینکس ،مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے

یکم مئی: بینکس ،مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے

حکومت مزدوروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے اورلیبرقوانین پرسختی سے عمل کروائی: چیئرمین ..

حکومت مزدوروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے اورلیبرقوانین پرسختی سے عمل کروائی: چیئرمین ..

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن

آئی سی سی آئی کو پوری تاجر برادری کا اعتماد حاصل ہے،  اجمل بلوچ

آئی سی سی آئی کو پوری تاجر برادری کا اعتماد حاصل ہے، اجمل بلوچ

تعلیم کے بغیر قوموں کی ترقی اور خوشحالی ناممکن ہے، سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈز اینڈ سمال ..

تعلیم کے بغیر قوموں کی ترقی اور خوشحالی ناممکن ہے، سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈز اینڈ سمال ..

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ  سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر  کی  ..

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر کی ..